عربی زبان میں ایک بہترین صحافتی آغاز

سمیع اللّٰہ خان

مضامین ڈاٹ کام ہندوستان میں اردو قلم کاروں کا رکنیت کی بنیاد پر اولین پلیٹ فارم ہے۔ اس کی داغ بیل اپریل ۲۰۱۵ میں ڈاکٹر عرفان وحید اور محترم دوست خالد سیف اللہ اثری نے ڈالی تھی۔ بہت ہی قلیل مدت میں یہ ویب سائٹ اردو کی مقبول ویب سائٹس میں شمار ہونے لگی۔ اس وقت ہندوستان اور دیگر ممالک سے ایک ہزار سے زیادہ قلم کار مضامین ڈاٹ کام سے وابستہ ہیں، متنوع موضوعات پر ان کے مضامین، مقالات اور ادب پارے مسلسل شائع ہورہے ہیں۔

مضامین ڈاٹ کام آن لائن پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ ایک اشاعتی ادارہ اور ایک فعال تنظیم بھی ہے جس کے تحت سماجی، سیاسی و دینی موضوعات پر مفید کتابیں منظر عام پر لائی جاتی ہیں اور زمینی سطح پر ادبی، سماجی اور تعلیمی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔

ہمارے درمیان ایسے کام کرنے والے بہت کمیاب ہیں، اور جس طرح برادرم خالد سیف اللہ اثری اپنی ٹیم کےساتھ مل کر ان میدانوں میں جدوجہد کررہےہیں وہ لائق ستایش اور قابل قدر ہے، انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا جانا چاہیے کہ ایسے محاذ جن پر ہماری قیادتوں کو عرصہ پہلے سے کام مستحکم کرلینا چاہیے تھا اس پر یہ نوجوانوں کی ٹیم محنت کررہی ہے

پہلے یہ سرگیاں اردو زبان تک محدود تھیں لیکن اب مضامین ڈاٹ کام نے اپنا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مضامین ڈاٹ کام کو عربی میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بہت ہی اچھا فیصلہ اور بہترین اقدام ہے جس کےذریعے ہندوستانی اور عربی مسائل کے درمیان ایک رابطہ پل تعمیر ہوگا، ویب سائٹ عربی زبان میں لانے کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ ہندوستان کے عربی سرمایے اور ہندوستان میں چل رہی عربی سرگرمیوں کو عالم عرب سے متعارف کرایا جائے۔

یہ سمینار عربی مضامین کا افتتاحی پروگرام ہے جو بین المذاہب مکالمہ کے اہم موضوع پر 14 اگست کو آنلائن منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس میں کناڈا سے ڈاکٹر اقبال مسعود ندوی، سوڈان سے ڈاکٹر مالک مہدی، ترکی سے ڈاکٹر عمر قورقماز، ہندوستان سے ڈاکٹر ظفر الاسلام خام، جزائر سے پروفیسر فایزہ بغیانی اور مراکش سے پروفیسر فریدہ زغاری گفتگو کریں گے۔ شرکا کے گفتگو کے بعد سوال وجواب کا بھی موقع رہے گا۔ یہ عالمی سمینار مضامین کے اردو اور عربی فیس بک پیج پر 14 اگست بروز سنیچر رات کے 09:30 بجے لائیو دیکھا جاسکتا ہے۔ اگر کوئی اس سمینار میں سوال کرنے کے خواہش مند ہوں تو وہ درج ذیل نمبر ہر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Mobile: +974-31333127

درج ذیل فیسبوک پیجز کو بھی ضرور فولو کرلیں۔

FB/ Mazameen Arabic- مضامين العربية

FB/ mazameen.com

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔