اردو اکادمی دہلی کے نو منتخب چیرمین پروفیسر شہپر رسول کا استقبال

ڈاکٹرعادل حیات

 حیات فاؤنڈیشن، انڈیا کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دہلی اردو اکادمی کے نو منتخب وائس چیرمین پروفیسر شہپر رسول کا استقبال پروقار انداز میں کیا گیا۔

 فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر عادل حیات نے دہلی کے وزیراعلیٰ شری ارونڈ کیجریوال کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پروفیسر شہپر رسول کو دہلی اردو اکادمی کا وائس چیرمین بنائے جانے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پروفیسر شہپر رسول صاحب نے کہا کہ دہلی سرکار اردو اکادمی کے ذریعے اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کچھ ایسے کام کرنا چاہتی ہے، جن سے اردو اور اس کی رنگارنگی تہذیب گھر گھر تک پہنچ جائے اور اردو بچے بچے کی زبان پر ہو۔ میں اور ہماری گوورنگ کونسل اس سلسلے میں تمام ضروری اقدام کرے گی اور انشا اللہ دہلی سرکار اور اردو اکادمی کو کامیابی بھی حاصل ہوگی۔

ڈاکٹر عادل حیات اور دیگر شرکا نے پروفیسر شہپررسول کی باتوں کی تائید کی اور کامیابی کے لیے دعا کی۔ حیات فاؤنڈیشن، انڈیا کے سیکرٹری کے کلماتِ تشکر پر اس تقریب کا اختتام ہوا۔

تبصرے بند ہیں۔