این ڈی ٹی وی کی اَینکر سونی رازدان کا جرأتمندانہ قدم!

عبد العزیز

 کل ہند مسلم مجلس مشاورت مغربی بنگال کے جنرل سکریٹری عبدالعزیز نے این ڈی ٹی وی (NDTV) کے انتظامی امور کی ایڈیٹر اور مشہور اینکر سونی رازدان کے جرأتمندانہ قدم کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ایسے صحافی اور نیوز چینل اب بہت کم رہ گئے ہیں جو حکومت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کرتے ہوں ۔

گزشتہ روز این ڈی ٹی وی کے پینل ڈسکشن پر کیرالہ کے سیاسی پس منظر کے تحت گائے اور گائے کے گوشت پر ایک بحث جاری تھی جس میں کئی سیاسی پارٹیوں کے ترجمان موجود تھے۔ بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا بھی تھے۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ آپ (سونی رازدان) اور آپ کا چینل بیف ایجنڈا رکھتا ہے، بیف کا حامی ہے۔ اس پر سونی رازدان نے سمبت پاترا کی مذمت کی اور کہاکہ آپ ہمارے پینل ڈسکشن سے باہر چلے جائیے۔

جب بی جے پی کے ترجمان کو برا لگا تو اور اس نے غصہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے مجھے دعوت دی اور باہر کا دروازہ دکھا رہی ہیں ۔ ہم آپ کے چینل کا بائیکاٹ کریں گے۔ اس پر اینکر نے کہا کہ آپ کی جو مرضی ہے کیجئے مگر میں اس وقت آپ کو باہر جانے کیلئے کہہ رہی ہوں ۔ آپ کو کسی قیمت میں گفتگو میں شریک نہیں کروں گی۔ آخر کار سمبت پاترا کا منہ چھوٹا ہوگیا اور انھیں بھری بزم میں کبر و غرور کا مزپہ چکھنا پڑا۔

عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اب بھی اس اندھیرے میں کچھ لوگ ہیں جو حق و صداقت کا چراغ جلائے ہوئے ہیں جس سے صحافت زندہ و تابندہ ہے۔ آخر میں انھوں نے کہاکہ حقیقت تو یہ ہے کہ اندھیرا جتنا بھی گہرا اور گھٹا ٹوپ ہو روشنی کی ایک کرن اندھیرے پر بھاری ہوتی ہے۔

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔