بزم صدف انٹرنیشنل (دوحہ قطر) کی جانب سے دعوت افطار

 بتاریخ ۲۴ مئی  بروز جمعرات دوحہ قطر کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں  بزم صدف کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔  اس موقع سے دوحہ کی بیشتر تنظیموں کے ذمہ داران کو مدعو کیا گیا جس میں حال ہی میں ہندوستان (جامعہ ملیہ اسلامیہ) سے  تشریف لائے ہوئے معروف فکشن رائٹرو شاعر جناب غضنفر کو بھی بطور خاص دعوت دی گئی۔ اس  موقع پر بزم اردو قطر کے سرپرست اعلی  جناب محمد صبیح بخاری، انجمن محبان اردو ہند قطر کے سرپرست اعلی جناب حسن عبدالکریم چوگلے،جامعہ المنائی ایسوسی ایشن کے روح رواں جناب نجم الحسن خان، سفارت خانہ ہند کے نمائندہ جناب ڈاکٹر محمد علیم، بلو شپنگ کمپنی کے جنرل منیجر جناب جون ڈانیل، قطر اسٹیل سے اے۔ٹی۔ایم خان، مصلح الدین انصاری  اور شریعت اللہ،معروف  ریڈیو اردو چینل ریڈیو اولیو سے جناب آر جے للت، ہفت روزہ مڈل ایسٹ سیاست سے عبد المجید خان (صحافی)    بزم صدف کی مشاورتی کمیٹی کے ارکان  جناب بلال احمد خان (معروف سماجی کارکن)، جاوید عالم صدیقی، انوار کریم، علی عمران، انڈین ایسوسی ایشن فار بہار اینڈ جھارکھنڈ کے چئر مین جناب فاروق احمد اور اسی تنظیم کے صدر محمد غفران، بہار انجمن کے روح رواں ڈاکٹر ارشد، شفیق احمد، سراج احمد کے علاوہ مقامی شعراء و ادبا نے شرکت کی، احمد اشفاق (پروگرام دائرکٹر)نے شرکا ء کا استقبال کیا۔ اذان مغرب سے قبل حلقہ ادب اسلامی کے صدر مولانا عامر عثمانی شکیب نے مختصرا رمضان کے فضائل اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ساتھ ہی قطر کی سالمیت کے لئے  اجتماعی دعا کی۔

نماز مغرب سے فراغت کے بعد بزم صدف کے چئیرمین (میزبان) شہاب الدین احمد نے بزم صدف کی گزشتہ سال کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور سال رواں کا پروگرام دوحہ قطر میں کرنے کا اعلان کیا۔ بزم کی گزشتہ کارروایئوں اور کامیابیوں پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو کی ترویج و ترقی اور اسکی اہمیت و افادیت کا ابلاغ ہی بزم کا مقصد اور مشن ہے۔ بزم کے متوقع تقریبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  بزم صدف کی تقریبات ہندوستان کے مختلف شہروں میں ہوئی جسمیں اردو کے اہم مرکز پٹنہ  علاوہ بتیا اور  عروس البلاد ممبئی، وجے واڑہ،جے پور میں اور  اعلان کے مطابق حیدر آباد یونیورسٹی میں دوحہ کی ایک عظیم شخصیت جناب عظیم عباس میں ایوارڈ برائے اردو تحریک پیش کیا گیا واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ایوارڈ قطر کی معروف شخصیت جناب حسن عبد الکریم چوگلے اور  جدہ کے معروف شاعرجناب مہتاب قدر کو پیش کیا گیا تھا۔   شہاب الدین احمد نے تقریبات کی تفصیلات بھی پیش کیں اور اس خوشی کا اظہار بھی کیا متذکرہ علاقوں نے بزم صدف کے مشن کا اعتراف کیا اور بھر پور تعاون سے نوازا۔

آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی بزم صدف کے اراکین  عمران اسد، سیف الدین شارق، طاہر جمیل،عرفان اللہ، صباح الدین، محمد فیاض، محفوظ حسن، گوہر الطاف، اطہر اعظمی،محمد طاہر اور اوم پرکاش پریدا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تبصرے بند ہیں۔