حضرت خدیجہؓ :خاتونِ علم ودانش

10 رمضان : یوم وفات

مجتبیٰ فاروق

حضرت خدیجہ ؓپہلی خاتون ہے جس نے اللہ کےرسولﷺپر سب سے پہلے ایمان لایا۔وہ ہر لحاظ سے مضبوط خاتون تھیں ۔انھوں نے اللہ کے رسولﷺ
کو ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا اور راہِ حق میں تمام اذیتوں اور صعوبتوں کو خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کیا ۔آپ ہر اعتبار سے اللہ کےرسولﷺ کی غمگسار تھیں ۔آپ ؓ ہی اللہ کے رسولﷺکو حوصلہ افزائی اور اطمینان دلاتی تھیں ۔جب پہلی وحی نازل ہوئی تو اس وقت اللہ کے رسولﷺنے خوف و ڈر محسوس کیا، تو آپ ؓ نے اس وقت اللہ کے رسولﷺ کو حوصلہ اور اطمینان دلاتے ہوئے ارشاد فرمایا:
ﮐَﻠَّﺎ ﻭَﺍﻟﻠّٰﮧِ ﻣَﺎ ﯾُﺨْﺰِﯾْﮏَ ﺍﻟﻠّٰﮧُ ﺍَﺑَﺪًﺍ، ﺍِﻧَّﮏَ ﻟَﺘَﺼِﻞُ ﺍﻟﺮَّﺣِﻢَ، ﻭَﺗَﺤْﻤِﻞُ ﺍﻟْﮑَﻞَّ، ﻭَﺗَﮑْﺴِﺐُ ﺍﻟْﻤَﻌْﺪُﻭْﻡَ، ﻭَﺗَﻘْﺮِﯼ ﺍﻟﻀَّﯿْﻒَ، ﻭَﺗُﻌِﯿْﻦُ ﻋَﻠٰﯽ ﻧَﻮَﺍﺋِﺐِ ﺍﻟْﺤَﻖِّ(صحیح البخاری،کتاب بدءالوحی)
اللہ ﮐﯽ ﻗﺴﻢ ! ﺍﻟﻠﮧ ﺁﭖ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﯽ ضائع ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ۔ ﺁﭖ ﺗﻮﺻﻠﮧﺭﺣﻤﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ،ﻧﺎﺗﻮﺍﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﻮﺟﮫ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﻣﺎﻝوزرﺳﮯﻧﻮﺍﺯﺗﮯ ﮨﯿﮟ،ﻣﮩﻤﺎﻥ ﻧﻮﺍﺯﯼ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟﺍﻭﺭ ﻣﺼﯿﺒﺖ ﺯﺩﮦ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
یہ اسلامی تاریخ کے سنہرے جملے ثابت ہوئے ہیں۔ان چند جملوں میں حضرت خدیجہ ؓنے اللہ کےرسولﷺکی حیات طیبہ کا انتہائی خوبصورت اور دلنشین انداز میں مختصر لیکن جامع تعارف کرایااور نبی کریم کی پوری سماجی زندگی کو سمیٹ دیا کہ نوع انسانیت سےآپ کو کتنی محبت وعقیدت اور کتنا گہرا تعلق ہے۔یہ تعارف کسی عام انسان نے نہیں کرایا بلکہ یہ نبی کریم ﷺکی رفیقہ حیات تھییں جو اپنے شوہر کی ایک ایک ادا سے مانوس اور بخوبی واقفیت رکھتی تھیں۔ایک شریک حیات ہی ایسی ہوتی ہے جس سے شوہر کوئی بھی راز یا عادت چھپا نہیں سکتا ۔اسی لیے حضرت خدیجہ ؓ نے رسول اللہﷺ کا خوبصورت تعارف کروایا۔ان پانچ صفات سے اللہ کے رسول کی زندگی آغاز ہی سے متصف تھیں:
1-صلہ رحمی کرنا
2- کمزوروں کا بوجھ اٹھانا
3- دوسروں کو مال سے نوازنا
4- مہمان نوازی کرنا
5- مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا
ایک پُرامن،خوشحال اور Welfare Society کیسی ہوتی ہے،اس کا بہترین خاکہ حضرت خدیجہ نے پیش کیا ہے ۔خوشحال اور Welfare Societyکے قیام کے لیے ان صفات سے مزین ہونا بہت ضروری ہے۔
یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔