سیدشہاب الدین مرحوم کے سانحۂ ارتحال پر منظوم تاثرات

احمد علی برقی ؔ اعظمی

تھا جو بے لوث رہنما ممتاز
ملک و ملت کی اپنے تھا آواز

جس کو کہتے تھے سب شہاب الدین
تھی بلند اُس کے ذہن کی پرواز

ہو گیا آج وہ بھی ہم سے جُدا
عہدِ حاضر میں تھا جو مایۂ ناز

تھا جوصدرِ مشاورت برسوں
اُس کا سب قائدوں میں قد تھا دراز

قوم کی اپنی ترجمانی کی
کوششوں سے نہ اپنی آیا باز

اُس کی تحریر ہو کہ ہو تقریر
منفرد سب سے اس کا تھا انداز

ہر بُرے وقت میں قیادت کی
کی بلند اپنی ہر جگہ آواز

تھا دلِ درد آشنا اُس میں
اُس کی آواز میں تھا سوزوگُداز

اُس کا مداح کیوں نہ ہو برقیؔ
اس کے طرزِ بیاں میں تھا اعجاز

تاریخِ وفات : 4 مارچ 2017

تبصرے بند ہیں۔