شعبہ اردوکا جرنل ‘ہماری آواز‘ نئے آب و تاب میں ’گو شہ ء انتظار حسین‘ کے ساتھ

  راحت علی صدیقی قاسمی

شعبۂ اردو،چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی سے ششماہی جرنل’’ ہماری آ واز‘‘ کا با رہواں شمارہ منظر عام پر آگیا ہے ۔ اس شمارے میں گو شۂ انتظار حسین خصوصی طور پرشامل ہے۔ اس سے قبل بھی ’ہماری آ واز‘ نے متعدد گوشے وخصوصی نمبر شا ئع کیے۔ مثلاً سر سید احمد خاں، اسما عیل میرٹھی، انجم جمالی، قرۃ العین، حیدر، احمد ندیم قاسمی،کملیشور،بشیر بدر،ایسے ہی نمبرات میں جمشید پور نمبر،آزادی نمبر،سید اطہر الدین اطہر،مہتاب عالم پرویز اور عید گاہ سے واپسی پر خصوصی گو شے شائع کر چکا ہے۔

جرنل ’ہماری آ واز‘ کا پہلاشمارہ 2003ء میں منظر عام پر آ یا تھا مگر گذشتہ ایڈیشنز اور اس ایڈیشن میں نمایاں فرق ہے۔ تازہ شمارہ2017ء سے’ ہمار ی آ واز‘ پیر ریویوڈ اکیڈمک ریسرچ جرنل کے طور پرISSNنمبر کے ساتھ شائع ہوا ہے عنقریب شعبہ ء اردو کی ویب سائٹ کا آغاز ہونے والا ہے، جس میں ’ ہماری آواز‘ کو با قاعدہ طور پر آن لائن پر پڑھا جاسکے گا۔

جر نل ’ہماری آواز‘ کا یہ شمارہ اس معنی میں اہم ہے کہ عہد حا ضر کے معروف فکشن نگار انتظار حسین پرخصوصی گو شہ شامل ہے جس میں انتظار حسین کا فکرو فن،(پروفیسر عظیم الشان صدیقی)،داستان سے دبستان تک(پروفیسر ارتضیٰ کریم) انتظار حسین اور میرٹھ،(ڈاکٹر اسلم جمشید پوری)،ناول بستی اظہار و اسلوب کی رو شنی میں (ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی) آخری موم بتی کی قرأت (پروفیسر صالحہ رشید)، انتظار حسین کی خود نوشت سوانح( ڈاکٹر محمد کاظم)،ہجرت کا کرب اور انتظار حسین(ڈاکٹر شاداب علیم)علامہ شہباز امروہوی کی مزاح نگاری(ڈاکٹر آصف علی)لکھنوی معاشرے کی عکاس مثنوی’’سحر البیان‘‘،(ڈاکٹر فوزیہ بانو) روش صدیقی کی نظموں میں حب الوطنی کے عناصر،(ڈاکٹر فرحت خاتون)جیسے مضامین شامل ہیں ۔

’ہماری آواز ‘کا آئندہ شمارہ ’ایک شمارہ میرٹھ کے نام‘ ہوگا۔یہ شمارہ دو جلدوں میں شائع ہوگا۔پہلی جلد میں میرٹھ کا شعری منظر نامہ،شعرائے کرام (قدیم و جدید)شعری انتخاب  شامل ہوگا۔یہ شمارہ اردو کے ساتھ ساتھ ہندی میں بھی ہوگا۔دوسری جلد میں میرٹھ کا نثری سرمایہ(  تاریخ ،تنقید ، فکشن،صحافت ،وغیرہ)ہو گا۔

تبصرے بند ہیں۔