عالمی حلقہ محفل مشاعرہ واٹس ایپ گروپ کا بالترتیب چوتھا مشاعرہ

رپورٹ: ندیــــــــم سلطانپوری

عالمی حلقہ محفل مشاعرہ واٹس ایپ گروپ کابالترتیب چوتھامشاعرہ 27/08/2018بروز دوشنبہ ساڑھےنوبجےشب  منعقد ہوا۔

”جبینِ دل کی ہےمسجدشہا!تری چوکھٹ“

غیرمردف  طرحی مصرعےپرطبع آزمائی کرتےہوئےشعراکرام نےالگ الگ مضامین کےساتھ عمدہ عمدہ اشعارسےاہل محفل کونوازا جس کی پاداش میں اہل محفل نے شعرائےکرام کو دادوتحسین  اور دعائیہ کلمات سےنوازا۔مذکومشاعرےکےکچھ پسندیدہ اشعارپیش ہیں ملاحظہ فرمائیں:

نبی کاذکرکروباوضــــو ندیم رضا

سکون پائےگادل دورہوگی گھبرا ہٹ

ندیم سلطانپوری

کریں نہ کیوں وہاں عشاق عشق کےسجدے

جبینِ دل کی ہےمسجدشہا!تری چوکھٹ

شکیل فریدپوری

اگررسول کی سنت پہ تم عمل کرلو

تمہاری زیست سےہوجائیں دورسب جھنجھٹ

سیدخادم رسول عینی

سنبھل سنبھل کےقدم رکھ گہِ محبت ہے

ہےپرخطریہ ڈگردل نہ دوڑ یوں سرپٹ

عارف القادری امروہوی

کبھی توہم بھی درِ مصطفےﷺپہ جائیں گے

کبھی تولےگی ہماری بھی مفلسی کروٹ

نورالھدی رضوی دربھنگہ

بنا نوالــــہ ابــــوجہل نارِ دوزخ کا

رسولِ پاک سےکرکےوہ بےسبب جھنجھٹ

برکت علی جامعی

یہ جوبیاں کیاعاشق نےسب حقیقت ہے

اگرچہ لہجےمیں اِس کےہےتھوڑی کڑواہٹ

عاشق منظری منڈیروی

خدایاکردےعطاقلب میں وہ گرماہٹ

کہ دھڑکنوں سےبرآمدہوذکرکی آہٹ

ساحل مصباحی

جومضطرب ہوکہیں؛کوئی شخص تواس کی

سناکےنعتِ نبی ختم کیجےگھبراہٹ

محمدحمزہ شیدا بنارسی

نبی سےرشتہء الفت نبھا،جہاں سےکٹ

رہِ وفامیں کبھی اک قدم نہ پیچھےہٹ

مبارک رضوی پورنوی

ان شعرائےکرام کےعلاوہ علامہ قسمت اللہ قسمت سکندرپوری حضرت سیدمنظرمصباحی وغیرھم نےبھی مشاعرےمیں حصہ لےکراہل محفل کوشادکام کیا۔

انتظامیہ کی طرف سےتمام شریکِ مشاعرہ شعرائےکرام کوتہ دل سےمبارکبادپیش ہےاورانتظامیہ دعاگو ہےکہ مولی تعالی سب کوسعادت دارین سےمالامال فرمائے۔ آمین

تبصرے بند ہیں۔