علی گڈھ مسلم یونیورسیٹی ایلومنائی ایسو سی ایشن قطر کی جانب سے ’یومِ سرسید‘ کا انعقاد

شام در شام جلیں گے تیری یادوں کے چراغ

نسل در نسل تیرا درد نمایا ہوگا

علیگڈھ مسلم یونیورسیٹی ایلومنائی ایسو سی ایشن قطر کی جانب سے مؤرخہ ۲۶ اکتوبر کو دوحہ کے ہوٹل اوریکس روتانا میں یومِ سر سید کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں قطر کی تمام علیگ برادری نے شرکت فرمائی اور اپنے اپنے انداز میں محسن قوم سر سید احمد خان کے ۲۰۱ ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت  سے علی گڈھ مسلم یونی ورسٹی کے موجودہ شیخ الجامعہ عالی وقار جناب پروفیسر ڈاکٹر طارق منصور صاحب نے شرکت فرمائی۔ وہیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے دولت قطر کی جانب سے عالی وقار جناب محمر بن احمد بن تاور الکاوری وائس چئیرمین قطر چمبر نے شرکت فرمائی۔ وہیں قطر میں موجود ہندوستانی سفارت خانے کے سکریٹری محمد علیم صاحب، السلیمان جویلری اور واچ سے جناب عظیم عباس، قطر یونیورسیٹی کی جانب سے محترمہ صوفیہ بخاری نے مہمان اعجازی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

یہ بات بالکل واضح ہے کہ جس طرح سے علی گڈھ مسلم یونی ورسٹی کے ابنائے قدیم اپنے مادر علمی سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں،  دنیا کی تاریخ میں یہ اعجاز کسی اور ادارے کو اس طرح حاصل نہیں ہو پایا۔ ہر ایک طالب علم جس کا تعلق علی گڈھ سے رہا ہو وہ جذباتی طور سے تا دم حیات اپنے کیمپس کی محبت دل میں لیے پھرتے ہیں۔

دنیا کے مختلف حصوں میں میں علی گڈھ سےتعلیم یافتہ طلبہ اور طالبات نے اپنی الگ شناخت اور پہچان بنا رکھی ہے۔ بیشتر حصوں میں انھوں نے ایلومنائی ایسو سی ایشن بنا رکھے ہیں، جس  کے ذریعہ وہ سر سید کے تعلیمی مشن اور علی گڈھ تحریک کو زندہ رکھے  ہوئے  ہیں اور اپنے ادراے کی طرقی اور تحفظ میں نمایا کارنامہ انجام دے رہے ہیں۔

علی گڈھ مسلم یونیورسٹی ایلومنائی ایسو سی ایشن قطرچیپٹر کو دنیا کے تمام ہی علی گڈھ اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کے درمیان امتیازی حیثیت حاصل ہے ۔ قطر ایسو سی ایشن کو علی گڈھ مسلم یونی ورسیٹی کے تمامی اعلیٰ اہلکار اور خود شیخ الجامعہ سے خاص پہچان حاصل ہے۔

دوسرے خصوصی مہمانان کی فہرست میں قطر کی نامور شخصیات شامل تھیں، جن میں جناب ستیندر پاٹھک قطر ٹریبیون سے، قطر اردو ریڈیو سے جناب عبید طاہر، اسٹریٹ ویزن سے جناب پنکج شرما، بینچ مارک سے جناب ممتاز حسین، جناب نیلانگشو ڈے پریسیڈینٹ آئی ایس سی، جناب بہاءالدین خان وی پی ایچ اس بی سی، جناب سبرامنی آئی سی سی، جناب نجم الحسن، صدر جامعہ ملیہ ایلومنائی ایسو سی ایشن، جناب ندیم اسرا الجزیزا سے، بزم اردو سے جناب اشفاق احمد، بزم صدف سے عالی جناب شہاب الدین صاحب، مضامین ڈاٹ کام سے جناب خالد سیف اللہ اثری، قیو ایف ایم سے جناب سلیم پٹھان، اور جناب وسیم الدین، قطر یونیورسیٹی سے پروفیسر جاوید زیدی، جناب محمد ناصر فیکلٹی اے ایم یو، قطر اسٹیل سے جناب اشفاق دیشمکھ، الجزیرا سے جناب رویس، ڈبلو ٹی سی سے جناب دھرج چاؤلا، ٹوٹل انوائرونمینٹ سے جناب سوریش بابو، قطر یونیورسیٹی پروفیسر عنبر حق، پریسیڈینٹ کے ایم سی اے جناب ابریز خان، کے او سی کویت سے جناب اسلم پرویز، ان کے علاوہ قطر کے دیگر بہت سارے معزز مہمان اس پُر وقار محفل میں شریک تھے۔

اس پروگرام میں ۳۵۰ سے زیادہ کی تعداد میں ابنائے قدیم نے  شرکت فرماکر اس محفل کی زینت بڑھائی۔ ایسو سی ایشن کے وائس پریسیڈینٹ جناب سرور مرزا نے بہت خوبصورت اور علی گڈھ کی روایتی انداز میں محفل کی نظامت فرمائی اور تمام مہمان کا دل کی عمیق گہرائیوں سے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ایسو سی ایشن کے تمام آفس بئیرر نے بہت ذوق شوق سے محفل کے تمام انتظامات کی ذمہ داری نبھائی۔ جناب محمد مشیر عالم نے تمام ممبر کے رجسٹریشن کی ذمہ داری نبھائی۔ وہیں شاہد یار خان، علی عمران، ضیاءالدین احمد، قمر عالم، محمد فرمان خان، جاوید سلطان، ابو رضوان، محمد احمد، شاہد پرویز،عبدالکریم، فیروز خان، عادل احمد، اور ظفر احمد خصوصی طور پہ شامل ہوئے۔

محفل کا باضابطہ آغاز عزیزم عمران کی تلاوتِ قرآن  مجید سے ہوا۔ جناب جاوید سلطان نے ہال کے حفاظتی انتظامات کی جانکاری تمام سامعین کو دی۔ علیگڈھ مسلم یونی ورسٹی ایلومنائی ایسو سی ایشن کے صدر جناب انجنیر جاوید احمد صاحب نے تمام مہمانان کا خیر مقدم کیا اور ان کی تشریف آوری پر اظہار تشکر پیش کیا۔ صدر موصوف نے محسن قوم سر سید احمد خان کی حیات زندگی پہ روشنی ڈالی اور قوم کے لیے ان کی خدمات کا تفصیل  کے ساتھ تذکرہ کیا۔ انہوں نے تمام ایلومنائی ایسوسی ایشن کے لیے ایک لوگو رکھنے کی تجویز پیش کی۔ اور شیخ الجامعہ کو تمام ایلومنائی ایسو سی ایشن کا پیٹرون ہونے کی درخواست پیش کی جسے بعد میں شیخ الجماعہ نے اپنی منظوری بھی دے دی اور انہوں نے علیگڈھ مسلم یونی ورسیٹی ایلومنائی ایسو سی ایشن قطر کے باضابطہ آفیسیل پیٹرون ہونے کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔

 صدر صاحب نے علیگڈھ یونیورسٹی کے انجنئیرنگ کالج اور قطر پٹرولیم کے باہم ایک مجموعی ریسرچ اور ٹریننگ معاہدے کی بھی تجویز پیش کی۔ صدر موصوف نے قطر کے اندر علیگڈھ مسلم یونیورسیٹی کی ایک شاخ کھولنے کی بھی اپنی رائے پیش کی اور اس سے یونیورسٹی کو ہونے والے فوائد سے بھی روشناش کروایا۔ صدر موصوف جناب جاوید احمد نے یونیورسیٹی کے خیر خواہ ہندوستانی سفیر جناب پی کمارن، جناب نسیم احمد سابق شیخ الجامعہ، ایسو سی ایشن کے پیٹرون محترمہ مسز بخاری، جناب حسن چغلے، جناب اطہر مرزا، جناب قاضی فیض الدین احمد اور تمامی وہ لوگ جو چاہ کر بھی شامل نہیں ہو سکے  کا شکریہ ادا کیا۔

مہمان خصوصی شیخ الجامعہ علی گڈھ مسلم یونی ورسٹی جناب پروفیسر طارق منصور صاحب نے اپنے خطاب میں یونی ورسٹی کے تمام ترقیاتی اقدام کا تذکرہ کیا۔ اور یونیورسیٹی کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ خصوصی طور پہ انہوں نے یونی ورسٹی کے ایلیومنائی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ یونی ورسٹی کی تعمیری کاموں میں ایلیمنائی کا ایک اہم رول رہا ہے۔ انہوں نے تمامی ایلومنائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونی ورسٹی کی تاریخ میں ایلومنائی کا جذباتی محبت ناقابل فراموش ہے۔ انہوں قطر ایلمنائی کا خصوصاً شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے قطر ایلومنائی کے لیے ایک ترانہ کا ویڈیو بھی سامعین کے درمیان پیش کیا جس میں یونی ورسٹی کے مختلف ترقیاتی کاموں کو ویڈیو کے ذریعہ دکھایا گیا۔ اور انہوں نے قطر ایلومنائی کے ساتھ بہت سی قرارداد بھی منظور کیں جس میں قطر ایلومنائی آئندہ یونی ورسٹی کی ترقی اور تحفظ میں اپنی مسلسل خدمات انجام دیتا رہے گا۔

دوسرے مہمان خصوصی عزت مآب جناب محمد بن احمد تاور فرسٹ وائس چئیر مین قطر نے بھی سامعین سے خطاب کیا اور سر سید احمد خان اور علیگڈھ مسلم یونیورسیٹی کے بارے میں اپنا اظہار خیال پیش کیا۔ اور صدر موصوف او تمامی علیگ برادری کا شکریہ ادا کیا۔

مہمان اعجازی ڈاکٹر محمد علیم، جناب عظیم عباس، محترمہ مسز صوفیہ بخاری نے بھی اپنے اپنے اظہار خیال سے سر سید احمد خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور انکے تعلیمی اور تعمیری خدمات کا تذکرہ کیا اور تجویز پیش کی کہ ایک سر سید قوم کی فلاح و بہبود کے لیے ناکافی ہے۔ ہمیں سر سید کی تحریک کو زندہ رکھنا ہے اور علیگڈھ یونی ورسٹی کی طرح سینکڑوں یونی ورسٹیوں کا قیام کر کے سر سید کے خوابوں کی تعبیر کرنی ہے۔

جوائنٹ سکریٹری محترمہ ڈاکٹر آشنا نصرت صاحبہ اور مسز حنا سرور نے بہت خوبصورت انداز میں علیگڈھ کی تاریخ اور تہذیب سے سامعین کو رو برو کروایا اور سرسید کی تحریک سے جڑےواقعات کا بیان تمام تاریخی حوالوں کے ذریعہ پیش کیا۔

ایڈوائزر علی عمران صاحب نے علیگڈھ کی یادیں عنوان سے ایک خوبصرت نظم پڑھی جسے بہت پسند کیا گیا۔

ایڈوائزر قطر ایلومنائی ڈاکٹر سید جعفری نے علیگڈھ اور قطر کی تاریخ کے حوالے سےایک کوئز کامپیٹیشن کا انعقاد کیا جسے لوگوں نے بہت دلچسپی کے ساتھ پسند کیا اور حصہ لیا۔

جنرل سکریٹری جناب ضیاءالحق صاحب نے تمام اسپونسر اور مہمان کا دل کی عمیق گہرائیوں سے اظہار تشکر پیش کیا۔ بچوں نے نے بہت خوبصورت انداز میں کئی پروگرام پیش کیے جس میں خاص طور سے قطر میں ہونے والے آئندہ فیفا ورلڈ کپ کے متعلق اپنے سپورٹ کا اظہار کیا اور فینسی ڈریس کے ذریعہ کیا۔

پروگرام کے آخر میں علیگڈھ کے روایتی انداز شیروانی میں ملبوس علیگ ترانہ ٹیم نے قطر اور ہندوستانی قومی ترانے کا بہت ادب اور تعظیم کے ساتھ پیش کیا۔ تمام علیگ برادری کے لیے  پروگرام کے اختتام میں علیگڈھ ترانہ کا منظر سب سے حسین اور جذباتی رہا۔ تمام سامعین نے روایتی سر سید ڈنر سے  لطفاندوز ہوئے  اور لزیز کھانوں کو انجوائے کیا۔

تبصرے بند ہیں۔