عید مبارک

احمد علی برقی اعظمی

اب عام ہے فیضان خدا عید مبارک
لب پر ہے سبھی کے یہ صدا عید مبارک

رمضان کے روزوں کی بدولت ہے میسر
یہ کیف و مسرت کی فضا عید مبارک

پُرنور ہیں دل جشن کے ماحول میں سب کے
روشن ہے محبت کا دیا عید مبارک

ہرشخص کا سرسبز ہو گلزارِ تمنا
کوئی نہ کسی سے ہو جدا عید مبارک

مشتاق ہے ملنے کے لئے آج وہ مجھ سے
پورا ہوا پیمانِ وفا عید مبارک

تفریق نہیں مذہب و ملت کی کوئی آج
قایم رہے یونہی یہ فضا عید مبارک

ملتے ہیں گلیآ پ تو اخلاص سے ملئے
شامل نہ ہو کوئی بھی ریا عید مبارک

مِل جُل کے کریں آئئے تجدیدِ تعہد
دیں گے نہ کسی کو بھی دگا عید مبارک

یہ بے رخی اچھی نہیں اب تھوک دو غصہ
کیوں مجھ سے ہو تم آج خفا عید مبارک

لو پیش ہے گلدستۂ گُلہائے محبت
خوشبو سے معطر ہے فضا عید مبارک

یہ جشن کا ماحول ہے احمد علی برقیؔ
رمضان کے روزوں کی جزا عید مبارک

تبصرے بند ہیں۔