قائد ملت سید شہاب الدین

ترتیب: عبدالعزیز

حالاتِ زندگی

ماہ و سال کے آئینے میں

سابق سفیر، سابق ممبر پارلیمنٹ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور مدیر ’مسلم انڈیا ‘ ، سابق صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ماہ و سال کے آئینے میں ۔

  پیدائش:   4نومبر 1935ء ، رانچی شہر ، بہار

  والد:         سید نظام الدین

 والدہ:      سکینہ خاتون

 شادی:      1958ء میں

 منکوحہ: سحر بانو

 تعلیم:      ایم۔ ایس سی (فیزیکس) گولڈ مڈلسٹ 1956ء میں ۔ بی ایل 1969ء گولڈ مڈلسٹ۔

 تجربات: ڈبیٹر کی حیثیت سے یونیورسٹی کی طرف سے نمائندگی

  کنوینر پٹنہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی، آرگنائزر

 1955ء میں پولس فائرنگ کے خلاف احتجاج۔

  یونیورسٹی یونین کی دستور سازی جسے اسٹیئرنگ کمیٹی 1956ء میں پاس کیا۔

  درس:        1956ء تا 1958ء پٹنہ یونیورسٹی میں فیزیکس کی لیکچرر شپ۔

 ڈپلومیسی:     مئی 1958ء میں آئی ایف ایس جوائن کیا۔ وائس کونسل / کونسل نیو یارک (1959ء تا 1961)۔ سکنڈ سکریٹری رنگون۔

(61-63) فرسٹ سکریٹری جدہ (66-69)۔ چارج ڈی آفیرس ونیزوئیلا(69-72)۔

 سفیر الجزائر اور میوریتانیہ (72-75) ۔

وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری (75-78)۔

 1978ء میں سروس سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ عوامی زندگی میں حصہ لینے کیلئے۔

قانون:      سپریم کورٹ اور پٹنہ کورٹ میں پریکٹس کیلئے انرولمنٹ (01.01.1979)۔

سیاست:   منشور کمیٹی میں ممبر (1979) اقلیتی کمیٹی جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری (1980-85)۔ جنتا پارٹی کے مجلس عاملہ کے ممبر (1980-1985)۔

 ممبر جنتا دل (1991-1994) ۔ ممبر راجیہ سبھا بہار سے (1979-1984)۔

  لوک سبھا کے ممبر کشن گنج سے (1991-96—1985-1989)۔

 سماجی کام :         نائب صدر مرکزی حج کمیٹی ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ اور انتظامیہ کونسل کے سابق ممبر، سابق ممبر اکیڈمک کونسل، ممبر ورکنگ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 1986ء تا دم حیات۔ 2000 میں کل ہند مسلم مجلس مشاورت کے منتخب صدر، دوبارہ منتخب صدر کل ہند مسلم مجلس مشاورت (2004-2006)۔ نامزد ممبر اجمیر شریف درگاہ کمیٹی (1991)۔ نامزد ممبر قومی یکجہتی کمیٹی اور مرکزی وقف کونسل (2005)۔

ممبر انڈین کونسل ورلڈ آفیسرس ۔

 ممبر انسٹیٹیوٹ آف پبلک افیرس۔ سابق ممبر انسٹیٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹڈیز اور تجرید ممبر یوسی ایل، آئی ٹی اے سی ایچ، آئی آئی سی اور آئی آئی سی سی۔

 صحافت:  مسلم انڈیا کے مدیر (1983-2002) پھر جولائی 2006ء ۔ دستور کے بارے میں چبھتے سوالات، حقوق انسانی۔ حقوق اقلیتی امور، ہندستان کے حالیہ افیرس اور خارجہ معاملات پر پیپرس۔

 سفر اور کانفرنس: مغربی ایشیا، شمالی افریقہ، جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور امریکہ۔ بہت سی سرکاری اور غیر سرکاری کانفرنسوں میں شرکت ۔

 ایوارڈ:      پہلا الامین آل انڈیا کمیونٹی لیڈر شپ ایوارڈ ، بنگلور۔

 شکست فاش جو دیتا رہا اندھیروں کو … خموش اب وہ دیا ہے یقین نہیں آتا

تبصرے بند ہیں۔