لطف کا بزمِ سخن لندن کے ہوں منت گذار

احمد علی برقیؔ اعظمی

لطف کا بزمِ سخن لندن کے ہوں منت گذار

جس نے بخشا ہے مرے عرضِ ہُنر کو اعتبار

اُن کی اس برقیؔ نوازی کے لئے ممنون ہوں

میرے رخشِ فکر کی مہمیز ہیں جو میرے یار

میرؔ کی دلی میں ہوں اک شاعرِ گوشہ نشیں

اہل لندن کی نوازش ہے یہ وجہہِ افتخار

ہے مظفرؔ کی عنایت باعثِ عز و شرف

ہیں جو لندن میں مرے برسوں سے اک نادیدہ یار

ہے یہ سوشل میڈیا میرے لئے اک فالِ نیک

چھیڑتا رہتا ہے جو ہر وقت میرے دل کے تار

دی خبر بحرین سے فیضیؔ نے اس اعزاز کی

ان پہ اور سب پر ہو نازل رحمتِ پروردگار

چودھری احسان شاہد ہوں کہ وہ ضرار ہوں

شہر لندن میں ہیں سب برقیؔ کے یارِ غمگسار

تبصرے بند ہیں۔