مسلمان کانگریس اور سماجوادی پارٹی کو ووٹ کیوں دیں ؟

مکرمی !

اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں سرگرم سیاسی جماعتوں  میں  سرفہرست سماجوادی پارٹی اور کانگریس کو مسلمان ووٹ کیوں  دیں ؟یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب شاید مذکورہ سیاسی جماعتوں  کے اعلیٰ لیڈران دینا پسند نہ کریں۔ لیکن مسلم رائے دہندگان سے اپیل ہیکہ جب ایس پی اور کانگریس کے امیدوار اور لیڈران جب ووٹ کیلئے آپ کی دہلیز پر دستک دیں  توان سے یہ سوال پوچھیں کہ ہم کس بناء پر آپ کوووٹ دیں۔  سماجوادی پارٹی اورکانگریس دونوں  سے ہمارا سوال ہیکہ مسلمان آپ کو ووٹ کیوں  دیں۔ جبکہ سماجوادی پارٹی نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں  ایس پی نے مسلمانوں  سے جو وعدے کئے تھے۔ اس میں  سے ایک بھی وعدے پورے نہیں  ہوئے ہیں۔

18 فیصدریزرویشن،مسلم نوجوانوں  کی رہائی ،مسلم اکثریتی علاقوں  میں اردو میڈیم اسکولوں  کا قیام جیسے بے شمار وعدے ایس پی حکومت نے پورے نہیں  کئے ہیں۔ اب سماجوادی پارٹی اعلی کمان اور پارٹی کے امیدواروں  سے سوال ہیکہ اگر مسلمانوں  سے کئے گئے وعدے پورے نہیں  کئے گئے ہیں  توکیسے امید کریں  کہ اس بار اقتدار میں  آنے کے بعدسماج وادی پارٹی مسلمانوں  کے ساتھ وفا کرے گی۔ افسوس اس بات پر ہیکہ سماجوادی پارٹی خود کو سیکولر بتاتی ہے ؟ لیکن حقیقت یہ ہیکہ سماجوادی پارٹی نے ہمیشہ مسلمانوں  کے ساتھ منافقت کا رویہ اختیار کیا ہے۔ اب شاید کچھ سپا حامی ہماری اس بات پر شدیدردعمل دیتے ہوئے خاکسار کوکچھ برے القاب سے نوازیں۔ لیکن برے القاب سے نوازنے یا پھرراقم کے بارے میں  کسی قسم کی غلط رائے قائم کرنے سے قبل مندرجہ ذیل باتوں  پر غور کریں۔

(1) سماجوادی پارٹی اور کانگریس نے آرٹیکل 341پر لگی مذہبی پابندی کے خلاف کتنی بار آواز بلندکی ؟

(2) مسلم نوجوانوں  کی دہشت گردی کے جھوٹے الزام میں  مسلسل ہونے گرفتاری اور انکائونٹر کیخلاف ایس پی اور کانگریس نے کتنی بار آوز بلند کی ؟

(3) سچر کمیٹی رپورٹ کے مطابق ملک کے مسلمانوں  کی حالت دلتوں  سے بدترکیوں  ہے۔ اور مسلمانوں  کی سرکاری نوکریوں  میں  مسلمانوں  کی نمائندگی ڈیڑھ فیصد ہے۔ اگرسماجوادی پارٹی اور کانگریس مسلمانوں  کو لیکر سنجیدہ ہوتیں توکیا آج مسلمانوں  کی حالت اتنی خر اب ہوتی۔

( 4)  ملک کے مسلم نوجوانوں  کا پولس دہشت گردی کے جھوٹے الزام میں  آئے دن انکائونٹر کرتی ہے لیکن کانگریس اور سماجوادی پارٹی نے اس کے خلاف کتنی بار آواز بلند کی۔

(5) ملک میں  بے روگاری کے معاملے میں  مسلم قوم سر فہرست ہے لیکن سماجوادی پارٹی اور کانگریس نے ملک  کے مسلمانوں  کیلئے سرکاری نوکریوں  کیلئے کتنے مواقع فراہم کئے۔

(6) یہ تلخ حقیقت ہیکہ مسلمانوں  کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے اس کی ذمہ داری ان سیاسی جماعتوں  پر عائد ہوتی ہے جو کئی بار اقتدار کے مزے لوٹ چکی ہیں۔ کیونکہ برسرِ اقتدار جماعتیں  ّاسانی سے مسلمانوں  کیلئے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کر سکتی تھیں  لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا۔ ان سیاسی جماتوں  میں  کانگریس سر فہرست ہے۔

(7) کیا یہ حقیقت نہیں  ہیکہ کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی سرکار میں  بھی آپکو عوامی جگہوں  اور اجنبی لوگوں  سے خود کو مسلمان بتاتے ہوئے ڈر لگتا ہیکہ کہیں  مسلمان ہونے کی وجہ سے آپ کو دہشت گردی کے الزام میں  گرفتا ر نہ کر لیا جائے۔

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔