مشاعرہ

رپورٹ: ندیــــــــم سلطانپوری

عالمی ہفت روزہ مجلہ پیام خواتین فیس بک گرو پ کا آٹھواں آن لائن فی البدیہہ طرحی مشاعرہ  بفضل خدائے تعالیٰ، وبطفیل نبئی کریم، وبفیضان اولیاء کرام،، بڑی شان وشوکت اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس بار کا مشاعرہ{15اگست} یوم آزادی کی مناسبت سے مصرع طرح؂

اے پرچم وطن تری عظمت پہ جان دوں

پر کثیر تعداد میں شعراء کرام نے شرکت فرمائی اور مشاعرے کو کامیاب وکامراں کیا۔ خصوصی شعراء کے متختب اشعار، پیش ہیں:

محترم سید فاضل میسوری

یہ ماں کی لوریوں میں سکھایاگیا مجھے

ہندوستاں کی عزت وحرمت پہ جان دوں

قمر انجم قمر فیضی

ہم کو ملا ہے درس یہ علماء کے علم سے

ہوکر شہید اپنے میں بھارت پہ جان دو

حسن فردوسی

بیچے نہ جو ضمیر حسن ملک کے لئے

 ایسے غریب شخص کی غربت پہ جان دوں 

سید طاہر واسطی

ہر سرحدی لکیر کی عظمت بھی ہےبجا 

انسانیت کو پیشِ ضرورت پہ جان دوں

انعام الحق معصوم صابری

میلی جو آنکھ سے کبھی دیکھے وطن مرا 

تو پھوڑ اک ضرب سے دوں عفت پہ جان دوں

شاہین فصیح ربانی

وابستہ تجھ سے ہیں جو حکایات خونچکاں 

کہتی ہیں وہ تیرہ حقیقت پہ جان دوں

امیر حمزہ نظامی

خوشبو وفا کی تجھ سے ہے آئی حضور کو 

کیسے نہ ایسی میں تیری قسمت پہ جان دوں

صائمہ جبین مہک

شامل لہو شہیدوں کا مٹی میں ہے تری 

میں خاک چوم لوں تری عظمت پہ جا ن دوں 

شفیق اللہ نوری جوہرباڑاوی

کرتے ہیں حکمرانی مزارِ شریف سے 

خواجہ پیا کی پیاری حکومت پہ جان دوں

سیدہ زینب سروری

مختار عالمیں کا تجھے ذی حشم کیا 

یزداں کی اس عطاو حقیقت پہ جان دوں

نغمہ فاطمہ باندہ

کیوں جان دوں میں لیلی وشیرین کی طرح 

میں تو در رسول کی شوکت پہ جان دوں

ناظم رضا حسینی

پرچم کے سارے رنگوں نے دل کو لبھا لیا

اے پرچم وطن تری رنگت پہ جان دوں

اور ان کے علاوہ، محترم طفیل احمد مصباحی، محترم ارشاد مصباحی، غلام ربانی فارح، محترمہ زارا نور، نور خان، محمد زاہد، اشرف ضیاء ساز دہلوی، سیدہ منور جہاں زیدی، مزید دیکگر شعراء نے بھی شرکت کی سعادت حاصل کی اور مشاعرہ کو کا کامیاب بنایا۔

4 تبصرے
  1. محمد قمر انجم قادری قمر فیضی کہتے ہیں

    واہ،،،ماشاء اللہ بہترین مشاعرہ کے اختتام پذیر ہونے پر جملہ شعرا ء کو تہہ دل سے مبارکبادی، پیش کرتے ہیں، ۔
    انٹرنیشنل ہفت روزہ مجلہ پیام خواتین فیس بک گروپ، ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں پر نوآموز قلم کارو شعراء اپنے حسین تخلیقات کو بھیج کر
    اور مصرع طرح پر مشق کر کے اپنی تخیلات کو مزید وسعت، گیرائی و گہرائی
    عطا کرتے ہیں یہ مجلہ اردوادب کی معتبر شخصیت اور عربی زبان وادب ۔کی ماہرہ و اسکالرہ محترمہ رضوانہ انجم ا نصاری ازہری {بی اے، ایم اے، بی ایڈ { کی ادارت میں ،آئے ہو کلام کو تزئین وڈیزائن کرکے فیس بک پر شائع کیا جا تا ہے،، اور اس سے نعتیہ مشاعرے، اردو زبان وادب کی فروغ وبقاء میں یہ مجلہ اہم کردار ادا کرر ہا ہے،،، ابھی بہت کم عرصے میں دیگر گروپز کے مابین ایک اعلی اور معیاری مقام حاصل کر چکا ہے، اللہ تعالی مزید عروج قارتقاء عطا فرمائے،،

  2. امجد رضا رانچوی جھارکھنڈ کہتے ہیں

    آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین

  3. امجد رضا رانچوی جھارکھنڈ ( الہند) کہتے ہیں

    اس گروپ کو اللہ تعالیٰ مزید عروج بخشے
    آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین

    1. امیر حمزہ نظامی رانچوی جھارکھنڈ(الہند) کہتے ہیں

      اللہ اس گروپ کو اور تمام ممبران کو سلامت رکھے اپنے حفظ و امان مجں رکھے

تبصرے بند ہیں۔