نہ دیکھ تو اے مسافر تھکان کی جانب

مجاہد ہادؔی ایلولوی

 نہ دیکھ تو اے مسافر تھکان کی جانب
"سفر زمین سے ہے آسمان کی جانب”

کسی بھی شخص پہ جب ظلم حد سے بڑھتا ہے
تو ہاتھ اٹھتا ہے تیر و کمان کی جانب

یہ نفرتوں کی تجارت کروں گے کب تک تم
چلے بھی آؤ اب امن و امان کی جانب

یہ خود نمائی کا جزبہ یہ شہرتوں کا نشہ
ہمیں بھی لے چلا ہے حکمران کی جانب

کلامِ پاک کی جس گھر میں بھی تلاوت ہو
بلائیں آتی نہیں اس مکان کی جانب

کہو تم ان سے جو اکثر سفر میں رہتے ہیں
کرے وہ نظرِ کرم اب کسان کی جانب

دکھادے طاقتِ پرواز اپنی ائے ہادؔی
نظر ہر اک کی ہے تیری اڑان کی جانب

تبصرے بند ہیں۔