ٹرمپ کی سیاسی کشتی میں سوراخ!

محمد سعد

امریکہ کی حکومت اس وقت شدید سیاسی بحران سے گزرہی ہے، کیونکہ امریکی عدالتی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلوں کو مسترد کر رہی ہیں، اس کے علاوہ آئنیی عہد بیدار بھی استعفیٰ پیش کر رہے ہیں۔ اس طر امریکی صدر ڈولانڈ ٹرمپ کے خاص ایک محاذبن چکا ہے اور یہ محاذ اپنے طور رپر لحاظ سے صحیح قرار دیا جاتا ہے۔

امریکہ میں عوامی آئینی اور سیاسی سطح پر امریکی صدر ٹرمپ ہر لمحہ مخالفت کا شکار ہو رہے ہیں اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب امریکی صدرڈولانڈ ٹرمپ کووائٹ ہاؤس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مجبور کر دیا جائے گا اور یہ صورت حال انتہائی مخالفت کی بنیاد ہوگی، دراصل امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ایسے اقدامات سیاسی انتقام پر مبنی ہیں یا ذاتی انتقام پر مبنی ہیں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ اور کہا جا سکتا ہے کہ تو یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ سابق صدر اوبامہ کے بدترین مخالفین میں سے ایک اہم مخالفین ہیں ۔ وہ ہمیشہ سے ہی اوبامہ کے خلاف رہے ہیں ۔

حالانکہ ٹرمپ پر وہ قدم جس کو وہ اپنی جانب سے آئینی قدم سمجھ کر اٹھاتے ہیں، وہ عدالت میں غیر آئینی قرار دیا جاتا ہے اور اس بنیاد پر انا کا حکم مستر دکر دیا جاتا ہے اور یہ ہی عدالت کا فیصلہ ٹرمپ کے لیے سیاسی طورپر بھی اور ان کے اپنے عہدے یعنی صورت کے لیے بھی مصیبت کا باعث بنا ہوا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنے اوپر کنٹرول ہی نہی ہیں وہ کچھ بھی بول دیتے ہیں اور پھر باد میں مافی ماگتے ہیں لگتا ہیں کہ جیسے وہ کسی کہ کہنے پر یہ سب کر رہے ہیں ان کے سیاسی ساتھی ، اور مشیر کسی طرح کا مشورہ دے رہے ہیں حیرت ہے۔

حالانکہ اس حقیقت سے امریکی عوام ٹرمپ کے صدر بننے سے قبل یعنی امریکی صدارتی الیکشن کے دوران جو ٹرمپ کے بیانات ہوتے تھے وہ بیانات امریکہ کے عوام اور سیاسی حلقے باپسند کرتے تھے؛ لیکن ٹرمپ نے یہ کبھی نہ سوچا کہ میریبیانات میری سیاسی کشتی میں خود سراخ کر رہے ہیں اور یہ وہی سراخ ہے جو آہستہ آہستہ ٹرمپ کی سیاسی کشتی کو لے کر ڈوبورہا ہے؛ لیکن ٹرمپ ایک نا تجربہ کار شخص ہیں ۔ لگتا ہے کہ جیسے انسے سیاسی کرنی آتی ہی نہیں ہیں وہ نو سکھیا معلوم ہوتے ہیں ۔

سیاست کے گرم اور سردباراروں سے وہ ناواقف ہیں ۔ اور یہ ناوقفیت بھی ان کی مخالفت کی ایک اہم وجہ تھی۔ اس طرح وہ امریکہ جس کے صدر کی عالمی سطح پر ایک اثر اور رعب رہا وہ کافور کی طرح اُڑ چکا ہے اور آج امریکہ سیاسی سطح پر پوری دنیا میں ایک متزلزل حکومت سنبھالے ہوئے ہے جو کسی بھی وقت اعتماد کے ووٹ کی بنیاد پر ختم ہو سکتی ہے۔

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔