ایک شام: ایک چہرے، ایک آواز کے نام

جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی

26؍ستمبر کو سہ پہر ڈھائی بجے معروف شاعر پروفیسر شہپر رسول کے اعزاز میں ’’ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا جائے گا. یہ پروگرام میر انیس ہال، دیار میر، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں ہوگا۔ جلسے کی صدارت ممتاز ادیب و نقاد شمس الرحمن فاروقی کریں گے۔ بحیثیت مہمان خصوصی پروفیسر وہاج الدین علوی شریک ہوں گے۔

 اس موقع پر پروفیسر قاضی عبید الرحمن ہاشمی اپنا مقالہ ’’شاعری کی آفاقی روایات کا امین: شہپر رسول‘‘اور پروفیسر خالد محمود اپنا خاکہ ’’شہپر رسول کی خاطر: وہ بھی تصویر سے نکل آیا‘‘ پیش کریں گے۔ ذیشان ضمیر شہپر رسول کی منتخب غزلوں کی غزل سرائی سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔

پروفیسر شہزاد انجم کی استقبالیہ تقریر ہوگی اور پروفیسر احمد محفوظ کے اظہارتشکر پر پروگرام کا اختتام ہوگا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر خالد مبشر انجام دیں گے۔ اس اعزازی پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر عادل حیات ہیں۔

تبصرے بند ہیں۔