ڈاکٹر ایم۔نظام الدین کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ

عبد العزیز

نسپل ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری اینڈ پی جی کالج محبوب نگر کی اطلاع کے مطابق 18نومبر2017ء کو چو محلہ پیالس خلوت حیدرآباد میں حکومت تلنگانہ محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزادی کی یوم پیدائش اور یوم اقلیتی بہبودکے موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر ایم نظام الدین اسسٹنٹ پروفیسر اردو ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری اینڈ پی جی کالج محبوب نگر کواردو اکیڈمی حکومت تلنگانہ کی جانب سے اردو بیسٹ ٹیچر 2016-2017 ڈگری کالج سطح کا ایوارڈڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی صاحب نے ایوارڈ و توصیف نامہ اور نقد رقم دیا۔

اس موقع پر جناب اے کے خان مشیر اقلیتی بہبودحکومت تلنگانہ، جناب عمر جلیل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبودحکومت تلنگانہ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی و دیگر معززین موجود تھے، ڈاکٹر ایم نظام الدین کواردو اکیڈیمی تلنگانہ کا اردو کا ایوارڈ ملنے پر انہیںڈاکٹر جی یادگیر پرنسپل،ڈاکٹر پدماوتی وائس پرنسپل، وینکٹیشورلو کنٹرولر آف اگزمینشن، شیولیلا اکیڈیمک کواڈینٹر،سریش اکیدیمک کواڈنیٹر،ستیہ نارئن گوڑ،ڈاکٹر عزیز،شیخ شجاعت علی، عارفہ جبین، آفرین سلطانہ، واجدہ بیگم، عزیز و اقارب دوست احباب اساتذہ شاگردوں اور محبان اردو نے مبارک باد پیش کی۔

تبصرے بند ہیں۔