ڈاکٹر ذاکر نائک مشکل میں!

محمد وسیم 

جولائی 20166 میں  بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں  ہوےء دہشت گردانہ حملے میں  ڈاکٹر ذاکر نائک کو پھنسانے کی کوشش کی گئی- ان کو بدنام کرنے میں  حکومت ، میڈیا اور متعصب مسلمانوں  نے سب سے اہم رول ادا کیا- ویسے ڈاکٹر ذاکر نائک کی شروع ہی سے مسلمانوں  کی بعض متعصب جماعتوں  نے مخالفت کی- مگر ہندوستانی مسلمانوں  سے ہمیں  یہ امید نہیں  تھی کہ وہ نظریاتی اور فکری بنیادوں  پر اختلاف رکهنے کی وجہ سے ڈاکٹر ذاکر نائک کو دہشت گرد ہی کهہ ڈالیں  گے- ان کو بدنام کرنے میں  نام نہاد مسلم علماےء کرام نے ٹی وی چینلوں  پر ایک محاذ کهول دیا- غرض کہ ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف ہر طرف سے گهیرا تنگ کیا گیا- ریاستی اور مرکزی حکومت ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف سرگرم عمل رہیں – جس بنگلہ دیشی اخبار کی خبر کو بنیاد بنا کر ہندوستانی میڈیا ڈاکٹر ذاکر نائک کو دہشت گرد ثابت کرنے میں  لگ گیا- اسی ڈیلی اسٹار اخبار نے اگلے ہی دن معافی مانگ لی- مگر دین اسلام کے دشمنوں  کا مقصد تها کہ اسلام کی اس پرامن آواز کو ہمیشہ کے لئے خاموش کر دیا جائے

ڈاکٹر ذاکر نائک سعودی عرب میں  ہیں – وہیں  سے وہ انڈونیشیا ، ملیشیا ، افریقہ وغیرہ ممالک کے دعوتی سفر کرتے رہتے ہیں – ہندوستانی خفیہ ایجنسی NIA نے ان کے خلاف سمن بهی جاری کیا تھا- اور کہا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائک تفتیش کے لئے ہندوستان واپس آئیں – جب کہ ڈاکٹر ذاکر نائک کا کہنا تھا کہ میں  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بیانات درج کرانے کے لئے تیار ہوں – ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں  نے ماضی میں  کئی بے گناہ مسلمانوں  کو جیل میں  قید کیا مگر بعد میں  وہ بے قصور نکلے- اس لئے ہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں  پر بھروسہ نہیں  کیا جا سکتا- سچ تو یہ ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں  کے خلاف یہاں  کی خفیہ ایجنسیوں  نے بڑی بڑی سازشیں  کر کے ان کو پھانسی کے پھندے تک بهی پہونچانے میں  اہم رول ادا کیا ہے- Times Of India 11-05-2017 کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف Interpol Red Corner Notice جاری کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ہندوستانی خفیہ ایجنسی NIA نے اب Interpol Red Corner Notice جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے- Interpol کی کئی قسمیں  ہوتی ہیں – جن میں  سے Red Corner Notice سب سے خطرناک قسم ہے- اس کے تحت ڈاکٹر ذاکر نائک جس ملک میں  موجود ہیں  اس حکومت کو باخبر کیا جاےء گا- اور پولیس کی مدد سے ڈاکٹر ذاکر نائک کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی- اس طرح سے ڈاکٹر ذاکر نائک کو گرفتار کرنا آسان ہوجائے گا- مطلب صاف ہے کہ اب ڈاکٹر ذاکر نائک کا اصل امتحان اور آزمائش شروع ہو چکی ہے- ان کے گرد گھیرا تنگ ہو چکا ہے- اب دو ملکوں  کے درمیان رابطے سے ڈاکٹر ذاکر نائک کو ہندوستان واپس لانے کی کوشش شروع ہوجائے گی- ڈاکٹر ذاکر نائک کو جلد از جلد گرفتار کر کے ہندوستان واپس لانے کے لئے خفیہ ایجنسیاں  اور حکومت تیزی سے سرگرم عمل ہیں

قارئینِ کرام !

ڈاکٹر ذاکر نائک کی اب آزمائش شروع ہو چکی ہے- دشمنانِ اسلام نے اپنی مکاریاں  تیز کر دی ہیں – اب ہم مسلمانوں  کی بهی آزمائش کا وقت ہے- دعوت کی راہیں  پرخطر رہی ہیں – ڈاکٹر ذاکر نائک اسلام کے پرامن داعی اور مبلغ ہیں – وہ اس کا پیغام دنیا کے سامنے عام کر رہے ہیں  جسے دنیا اللہ کے نام سے جانتی ہے- اسی کا کہنا ہے کہ جو ہمارے راستے میں  صبر کریں  گے ہم ان کی دنیا و آخرت میں  ضرور مدد کریں  گے- ہمیں  اللہ کے اس فرمان پر 100 فیصد یقین ہے- وہ اپنے مومن بندے ڈاکٹر ذاکر نائک کی ضرور مدد کرے گا. ان شاء اللہ- آخر میں  ہم دعا کرتے ہیں  کہ اے اللہ تو ڈاکٹر ذاکر نائک کی حفاظت فرما- دشمنوں  کی سازشوں  سے ان کو محفوظ فرما- ڈاکٹر ذاکر نائک کے ساتھ ساتھ ہم مسلمانوں  پر بهی آزمائش کا وقت ہے تو سرخرو فرما- اے اللہ ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف کفار و مشرکین سازشیں  کر رہے ہیں  تو ان سے اچهی تدبیر کرنے والا ہے- اے اللہ تو اپنی تدبیر سے ڈاکٹر ذاکر نائک کو محفوظ فرما اور دشمنانِ اسلام کی سازشوں  کو ناکام بنا دے.. آمین- ثم آمین
تقبل یا رب العالمین۔

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


1 تبصرہ
  1. شاہ عبدالوہاب دھولیہ کہتے ہیں

    محمد وسیم احمد صاحب سے ۱۰۰% مطفیق .زامین یا ربّلعالمین

تبصرے بند ہیں۔