کیا وزیر اعظم کچھ بھی بول دیتے ہیں

رویش کمار

وزیر اعظم نے ٹائمس ناؤ سے کہا کہ آج بھارت کے پاسپورٹ کی کافی عزت ہے. انگریزی والے اینکرز دن بھر تو اپوزیشن مخالف اور ہندو مسلم پر صحافت کرتے رہتے ہیں، تھوڑا سا گوگل کر لیتے تو پتہ رہتا.

بھارت سے باہر جانے والے ہی بتا سکتے ہیں کہ کیا پہلے بھارت کے پاسپورٹ کی عزت نہیں تھی؟ اور یہ عزت ہونے کا کیا مطلب ہے؟ کیا اس بنیاد پر لوگوں کو لوٹا دیا جاتا تھا؟ کیا آپ کو پتہ ہے کہ  قوی پاسپورٹ والے ملکوں کے معاملے میں ہندوستان کا مقام ایشیا کے آخری تین ممالک میں ہیں.

میں نے کچھ دن پہلے فیس بک پر پوسٹ کیا تھا کہ بھارت کے پاسپورٹ کو چَوَن پراش کی ضرورت ہے. Henley Passport Index ہر سال ملکوں کے پاسپورٹ کی رینکنگ نکالتا ہے. اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ آپ کس ملک کا پاسپورٹ لے کر بغیر ویزا کے کتنے ممالک میں جا سکتے ہیں.

جرمنی کا پاسپورٹ ہو تو آپ 177 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں. سنگاپور کا پاسپورٹ ہو تو آپ 176 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں. تیسرے نمبر پر آٹھ ممالک ہیں جن کا پاسپورٹ  آپ کے پاس ہو تو 175 ممالک میں ویزا کے بغیر آپ سفر کر سکتے ہیں. ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، اٹلی، جاپان، ناروے، سویڈن اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہیں. 9 ویں نمبر پر مالٹا ہے اور 10 ویں پر ہنگری.

ایشیا کے ملکوں میں سنگاپور کا مقام پہلے نمبر پر ہے. بھارت ایشیا کے آخری تین ممالک میں ہے. دنیا میں بھارت کے پاسپورٹ کا مقام 76 ویں نمبر پر ہے. بھارت کا پاسپورٹ ہے تو آپ محض 55 ممالک میں ہی ویزا کے بغیر جا سکتے ہیں.

فیصلہ آپ کو کرنا ہے. وزیر اعظم کا ہر جواب خیال کی بنیاد پر ہوتا ہے. ہم مانتے ہیں تو آپ کو بھی مان لیجیے. عجیب حال ہے. جواب سن کر لگا کہ آج سے پہلے بھارت ہی نہیں تھا. کوئی نام نہیں جانتا تھا اور کوئی عزت نہیں کرتا تھا.

مترجم: محمد اسعد فلاحی

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔