ہندوستانی طلبہ نے ملک کا نام روشن کیا

محمد انس فلاحی سنبھلی

اس ثقافتی میلے کا آغاز 27فروری کو یونیورسٹی کے فارغین کی الوداعی تقریب کے بعد امیر مدینہ منورہ فیصل بن سلمان کے ذریعے ہوا تھااس پندرہ روزہ عالمی ثقافتی میلے میں تقریباً 100 ممالک کے طلبہ نے اپنے ملک کی نمائندگی کیجس میں انہوں نے اپنے ملک کی تہذیب وثقافت،اپنے ملک کے بارے معلومات،نمایاں چیزیں، روایتی ملبوسات اور مختلف کھانوں کی ڈشوں سے زائرین کو متعارف کرایاہندوستانی طلبہ نے کافی محنت اور جدو جہد کے ساتھ اپنے ملک کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے حیدرآباد کے چار مینار کے مجسمے سے مزین کیا علاوہ ازیں لال قلعہ، تاج محل، انڈیا گیٹ، گیٹ آف انڈیا کے مجسمے رکھے تھےاور مختلف بینرس پر اپنے ملک کی معلومات پیش کیں، جس میں ملک کے تاریخی وسیاحتی مقامات کی تصویریں، ہندوستان کی جامعات ومدارس اور مخطوطات کے مراکز، نیز مشہور میڈیکل ہاسپٹلس کا تعارف، ہندوستان اور سعودی عرب کے تعلقات، اسلامی یونیورسٹی کے نمایاں ہندوستانی فارغین اور ان کی تصانیف کے بھی بینرس لگائے گئے تھےجو آنے والے زائرین کی خصوصی توجہ کا مرکز  تھے ۔ روزانہ سامانِ ضیافت کے لیے چائے، چنا، سون پاپڑی، سموسے، پاپڑ، جلیبی، سونف، اور مختلف طبعی چیزیں بھی پیش کی گئی تھیں اسی کے ساتھ اپنے ملک کی چیزیں  فروخت کے لیے بھی رکھی گئی تھیں جس میں کشمیری زعفران، عود ھندی اور ہندوستانی مسالے جو زائرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اسلامی یونیورسٹی نے اس عالمی ثقافتی میلے میں مختلف مقابلوں پر انعامات رکھے تھے ۔خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ ہندوستانی طلبہ نے ہر مقابلے میں کوئی نہ کوئی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ قهوة کے مقابلے میں تیسری پوزیشن،روایتی ملبوسات میں دوسری  پوزیشن، خوش اخلاقی میں پہلی پوزیشن، کھانوں کے مقابلے میں دوسری پوزیشن (جس میں انہوں اپنے ملک کی 72 ڈشیں پیش کی تھیں )، یومیہ عوامی ووٹنگ میں پہلی پوزیشن اور مجموعی طور پر اس عالمی ثقافتی میلے تیسرا مقام حاصل کرکے 20000ریال کے انعام سے نوازے گئے ہیں ۔

اس عالمی ثقافتی میلے میں مختلف ممالک کے سفرأ اور مختلف اداروں کے ذمہ داران بھی زیارت کے لیے آئے ۔ہندوستانی اسٹال پر غامبیا،انڈونیشی اور برطانیہ کے سفیر تشریف لائے اور ہندوستانی طلبہ کی کوششوں کو سراہا اور ہندوستانی ثقافت کے خوشنما مظاہرے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس عالمی ثقافتی میلے کے نتائج کا اعلان کل رات ہونے والے پروگرام میں کیا گیا۔ جس میں پہلی پوزیشن یمن، دوسری پوزیشن فلپین، تیسری پوزیشن ہندوستان، چوتھی پوزیشن افغانستان اور پانچویں پوزیشن چاڈ اور ترکی نے حاصل کی۔

اس پروگرام میں اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر حاتم بن حسن المرزوقی، مختلف فیکلٹیز کے ذمہ داران شریک ہوئے اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر حاتم بن حسن المرزوقی نے طلبہ کی کوششوں کو سراہا اور مبارکباد پیش کی ۔اسلامی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تمام ہی ہندوستانی طلبہ اس کامیابی پر بے حد خوش ہیں اس کامیابی کا سہرا پرویز احمد نکوا، معین الدین صدیقی، قاضی سفیان محمدی، عبداللہ عبدالرحمن سنابلی، عمار اجمل اصلاحی، شيبة الحمد اور ان کے ساتھیوں کے سر جاتا ہے ۔ اللہ ان ساتھیوں کی  کوششوں کو قبول فرمائے اور یہ ملک وملت کا اسی طرح نام روشن کرتے رہیں۔

تبصرے بند ہیں۔