امام حسین کی یاد میں طرحی نششت کا انعقاد

رپورٹ: منور علی مصباحی

حسب دستور امسال بھی امام حسین کی یاد میں بزم اردو بھوج پور کے زیر اہتمام سہیل بھوج پوری کی رہائش گاہ پرطرحی نششت کااہتمام کیا گیا، جس میں بھوج پور کے بزرگ اور نوجوان شعرانے امام عالی مقام کی بارگاہ میں منظوم خراج عقیدت پیش کیاـ نششت کا آغاز نعت پاک کے ذریعے فروغ بھوج پوری نے کیاـ صدارت جوہر بھوج پوری اور نظامت سرفرارز حسین فراز پیپل سانوی نےکی ـ نششت کا اختتام صلاة وسلام اور جوہر بھوجپوری کی دعاپر ہوا جبکہ آخر میں تبرکات تقسیم کیے گیےـ نششت میں پیش کیا گیامنتخب مطروحہ کلام نذر قارئیین ہے:

ملتی رہے گی جس سے مئے عشق مصطفی

وہ جام، وہ صراحی، وہ ساغر حسین ہیں

از:نسیم اختر بھوج پوری

ــــ

سجدے میں رسول کی کمر پر حسین ہیں

گویا نبی کے سجدے کے اندر حسین ہیں

از: جوہر بھوج پوری

ــــ

روئے ملک فلک پر یہ دیکھ کر ستم

کاندھے پہ لیے لاشئہ اصغر حسین ہیں

از: سلیم اختر بھوج پوری

ــــ

تاریخ کو بھی یاد نہیں کون تھا یزید

ذہنوں میں ابن فاتح خیبر حسین ہیں

از: عبد الحمید بسمل

ــــ

سجدے میں سر کو رکھ دیا گردن پہ تیغ ہے

مصروف عبادت میں برابر حسین ہیں

از: یاسین بھوج پوری

ــــ

میں تو فراز یہ ہی سمجتاہوں دیکھیے

تابش قمر سی جن کی وہ اختر حسین ہیں

از:فراز پیپل سانوی

ــــ

ہے مومنوں کے قلب میں عظمت حسین کی

آنکھوں میں کربلا کا وہ منظر حسین ہیں

از: طاہر زلفی

ــــ

آتی ہے بھیک لینے خزاں جس سے تازگی

باغ بتول کے وہ گل تر حسین ہیں

از: مائل بھوج پوری

ــــ

ظالم یزید کے لیے خنجر حسین ہیں

مظلومیت کے واسطے یاور حسین ہیں

از: سہیل بھوج پوری

ــــ

جس پہ کرے گا ناز، سدا دین مصطفی

وہ شاہ کار دین پیمبر حسین ہیں

از: براق پیپل سانوی

ــــ

مولی علی کے پیارے وہ دلبر حسین ہیں

روشن ہے جن سے دنیا وہ اختر حسین ہیں

از: سرفراز عالم تازگی

ــــ

کون کر سکے گا اب اس فوج کو فتح

جس فوج کے اے دوست کمنڈر حسین ہیں

از: فاروق انور

ــــ

1 تبصرہ
  1. منور علی مصباحی کہتے ہیں

    شکریہ، مدیر محترم!!!

تبصرے بند ہیں۔