امن کا پیغام

محمدرضا (ایلیا)

مولا کا پیغام نبی کے دشمن کو پہنچانا ہے

عربی میں حدیثیں پڑھنی ہیں اور اردو میں سمجھانا ہے

۔

اس پر عمل ہم کرتے ہیں کیا جو بھی رہبر کہتے ہیں

قول تو ان کا سنتے ہیں اور من کی اپنی کرتے ہیں

چھوڑو دکھاوا اب ہم سب کو عملی شکل دکھانا ہے

۔

سیستانی صاحب نے کہا ہے شیعہ ہماری شان ہیں

سنی اپنا بھائی نہیںہے وہ تو ہماری جان ہیں

سارے جہاں میں یکجہتی کا یہ پیغام سنانا ہے

۔

امریکا ڈرتا ہے چاہئے کتنا بڑا ہو طاقت میں

یہ دنیا نے دیکھ لیا ہے نصراللہ کی ہمت میں

فرقہ پرستی چھوڑو مسلماں پہلا قبلہ بچانا ہے

۔

یہ خمینی نے کہا تھا آپس میں کیوں لڑتے ہو

کھولنے بندھنے پہ ہاتھوں کے قتل و غارت کرتے ہو

کاٹ رہا ہے ہاتھ ہمارا دشمن یہ سمجھانا ہے

۔

مہمانوں کو عزت دو قول نبی ہے غور کریں

وعدہ کرو آو سب مل کر فرقہ پرستی دور کریں

میدان محشر میں نبی کو اپنا منھ دکھلانا ہے

۔

 نعت نبی کی محفل میںباران رحمت ہوتی ہے

قول نبی ہے مدح علی میں دیکھو عبادت ہوتی ہے

فکریں ایسی کیوں ہیں ہماری ان کو خوب جلانا ہے

۔

ایسی فضا ہوار کریں بن کے مسلمان دکھلائیں

ہم ان کے میلاد میں جائیں وہ مجلس میں آجائیں

ایسی تیاری کرکے پھر دشمن سے لڑجانا ہے

۔

آپس میں لڑ جائیں مسلماں امریکا کی چاہت ہے

کب سمجھیں مسلماں سارے ان کی پرانی عادت ہے

دشمن دیں کا ایلیا مقصد ان کو اب سمجھانا ہے

تبصرے بند ہیں۔