’ایک تھی روحی پر‘ پر منظوم تاثرات

احمد علی برقی اعظمی

‘ایک تھی روحی‘ ہے ایسی داستانِ دلفگار

سنگ دل بھی جس کو ہو جائے گا سن کر بیقرار

جانفزا جاوید دانش کا ہے انداز بیاں

دے جزائے خیر انھیں اس کے لئے پروردگار

ان کے سینے میں دھڑکتا ہے دلِ درد آشنا

ان کے طرزِ فکر و فن سے ہے یہ سب پر آشکار

ہیں دلوں پر حکمراں وہ اپنے طرزِ فکر سے

داستاں گوئی کے ہیں عہد رواں میں شہریار

بارہا میں نے سنا ہے، آپ سن کر دیکھ لیں

چاہتا ہے ہے دل اُنھیں سنتے رہیں ہم بار بار

نام کا لگتا ہے ان کے کام پر بھی ہے اثر

زندۂ جاوید ہیں ان کے ادبی شاہکار

قدرداں ہے فکر و فن کا ان کے برقی اعظمی

ہیں وہ اقصائے جہاں میں آج فخرِ روزگار

تبصرے بند ہیں۔