ای احمد ایماندار سیاست کے امین تھے

انڈین یونین مسلم لیگ کے سابق قومی صدراوررکن پارلیمنٹ ای احمد کا گزشتہ شب دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میںانتقال ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزا آئی یو ایم ایل کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ ای احمد کو پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعددہلی کے رام منوہر لوہیااسپتال میںداخل کروایاگیا تھا۔جہاںان کا تقریباً8، 9گھنٹے تک علاج کے بعد رات پونے دو بجے انتقال ہوگیا۔

مرحوم کی جنازے کی نماز دہلی میں واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ تین مورتی مارگ پرادا کی گئی اور جسد خاکی کو آج دوپہر 1 بجے ان کے آبائی وطن صوبہ کیرالاکے کنّورلے جایا گیاجہاںان کی تدفین عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ان کی نمازجنازہ میںوزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری،  کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی،  کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری راہل گاندھی،  اے کے انٹونی، ہندوستان میں مقیم افغانستان اور لیبیاکے سفیر،انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا رکن ای ٹی بشیر،آئی یو ایم ایل لیڈراور رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھاعبد الوہاب، آئی یو ایم ایل قومی سیکریٹری خرم انیس، دہلی پردیش صدر آئی یو ایم ایل مولانا نثار احمد حسینی نقشبندی،آئی یو ایم ایل دہلی پردیش نائب صدر معین قریشی، دہلی پردیش جنرل سیکرٹری محمدعمران اعجاز،آئی یو ایم ایل دہلی پردیش یوتھ ونگ صدر محمد آصف انصاری اور اتر پردیش کے سابق آئی یو ایم صوبائی صدر مولانا کوثرحیات خان کے علاوہ دہلی سمیت ملک کی مختلف ریاستوںسمیت کثیر تعداد میںپارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر آئی یو ایم ایل قومی سیکریٹری خرم انیس نے ای احمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کے انتقال سے ملک کی سیاست میںایک ایسی خلاء پیدا ہوئی ہے جس کی بھرپائی ناممکن ہے۔ دہلی صوبائی صدر مولانا نثار احمد حسینی نقشبندی نے ای احمد کو خراجِ عقیدت پیش کی اور کہاکہ ای احمدایماندارسیاست کے امین تھے اور انہوں نے اہلِ سیاست کو ایماندای پر چلنے کی راہ دکھائی۔ ا نہوں نے کہاکہ ای احمد اپنی سادگی،  انکساری اور ملنساری کے باعث سب لوگوں کے درمیان بہت مقبول تھے۔ آئی ایم یو ایل دہلی نائب صدر معین قریشی نے ای احمد کے انتقال کو ملک کی سیاست کا عظیم خسارہ قرار دیا۔دہلی پردیش آئی یو ایم ایل جنرل سیکریٹری محمد عمران اعجازنے ای احمد کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ای احمد کی زندگی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔آئی یوایم ایل دہلی پردیش یوتھ ونگ صدر محمد انصاری نے کہاکہ آج ملک نے نہ صرف ایک اچھا سیاست داں کھویا ہے بلکہ ایک اچھا انسان بھی کھودیاہے۔

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔