اے اردگان! بشارت قبول کیجیئے

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

اے اردگان!

اللہ آپ کو ہرگز رسوا نہ کرے گا۔

ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو تسلی دیتے ہویے عرض کیا تھا:

کلا، ابشر، فواللہ لا یخزیک اللہ ابداً، فواللہ انک لتصل الرحم و تصدق الحدیث و تحمل الکل و تکسب المعدوم و تقری الضیف و تعین علی نوایب الحق(بخاری:4953)

"ہرگز نہیں،آپ بشارت قبول کیجیے۔ اللہ کی قسم، اللہ آپ کو ہرگز رسوا نہیں کرے گا۔اللہ کی قسم، آپ رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں، سچی بات کہتے ہیں، بے سہارا لوگوں  کا بار برداشت کرتے ہیں اورنادار لوگوں کی مالی مدد کرتے ہیں، مہمان نوازی کرتے ہیں اور نیک کاموں میں تعاون کرتے ہیں۔”

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے موقع پراس کے صدر، مردِ مجاہد، رجب طیب اردگان کو دلاسا دلانے کے لیے اس سے اچھے الفاظ میرے پاس نہیں ہیں۔

اے اردگان! بشارت قبول کیجیے۔ اللہ آپ کو ہرگز رسوا نہ کرے گا۔

آپ دنیا کے تمام اسلام پسندوں کو اپنا بھایی سمجھتے ہیں اور ان کی حمایت و تایید کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

آپ نے ہمیشہ سچی بات کہی ہے اور ہر محاذ اور ہر فورم پر حق کا اعلان کیا ہے۔ آپ نے مصر میں فوجی بغاوت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، جمہوری انداز میں منتخب صدر مرسی کی برملا حمایت کی ہے اور اپنے اس موقف پر اب تک ڈٹے ہویے ہیں۔

آپ نے پوری دنیا میں بے سہارا لوگوں کی مدد کی ہے۔ آپ نے برما میں روہنگیا مسلمانوں کےآنسو پوچھے ہیں۔آپ نے فلسطینی  کاز کی حمایت کی ہے اور وہاں کس مپرسی کے عالم میں زندگی گزارنے والے مسلمانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے غذایی اجناس، دواییوں،تعمیری ساز و سامان اور بچوں کے لیے کھلونوں سے لدے ہویے جہاز بھیجے ہیں۔

آپ بڑے مہمان نواز ہیں۔ آپ نے معتوب اخوانیوں کو اپنے یہاں پناہ دی ہے اور ان کی بہترین مہمان نوازی کی ہے۔آپ نے لاکھوں بے آسرا اور بے گھر شامیوں کو اپنا مہمان بنایا ہے، ان کی ہر طرح کی ضرورتیں پوری کی ہیں اور انھیں مستقل شہریت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

آپ ہر نازک موقع پر سینہ سپر کھڑے رہتے ہیں۔دنیا میں کہیں بھی اسلام پسندوں پر کویی افتاد پڑے،آپ ان کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہیں اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہیں کرتے۔

اے اردگان! آپ ہرگز پریشان اور غم گین نہ ہوں ۔

فوجی بغاوت کی ناکامی اورآپ کی سرخ رویی پربشارت قبول کیجیے۔

 اللہ کی قسم، اللہ آپ کو ہرگز رسوا نہیں کرے گا۔

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔