جمعيت علماء مہاراشٹرا كي معاشرے كو شراب ، منشيات اور جرائم سے پاك بنانے كي قابل قدرمہم

جمعيت علماء مہاراشٹرا كي معاشرے كو شراب ، منشيات اور جرائم سے پاك بنانے كي قابل قدرمہم

سيد آصف ندوي

جمعيت علماء ہند كے اجمير شریف ميں منعقده تينتيسويں اجلاس عام ميں جو متعدد قرارديں پيش كي گئيں تھي ان ہي ميں ايك قرارداد يه تھي كه 2017 كا پورا سال معاشرے سے بے حيائي كا خاتمه كرنے اور نشه ومنشيات مخالف مہم كےطور پر منايا جائيگا . اس قرارداد كو عملي جامه پہناتے ہوئے جمعيت علماء مہاراشٹرا نے رياست بھر كے ہر چھوٹے بڑے شهر و ديہات ميں سيرة النبي و اصلاح معاشره كے عنوان سے عظيم الشان جلسےمنعقد كرنے كا آغاز كرديا ہے. اسي ضمن ميں بروز جمعه مؤرخه 20 جنوري 2017 كو بعد نماز مغرب تا رات دس بجے قديم شہر نانديڑ ميں واقع فيمس فنكشن هال ميں ايك عظيم الشان اجلاس عام بعنوان سيرة النبي و اصلاح معاشره منعقد كيا جائيگا ، جس ميں انشاء الله حضرت مولانا عرفان قاسمي دامت بركاته (مبلغ دارالعلوم ديوبند) اور حضرت مولانا حافظ نديم صديقي مدظله (صدر جمعيت علماء مهاراشٹرا) تشريف لائينگے .

اس اجلاس عام كو كامياب سے كامياب تر بنانے كے لئے اور عوام الناس كو اس سے مطلع كرنے كے لئے شهر نانديڑ كے مختلف مقامات پر متعدد اجلاس منعقد كئے گئے، اور انشاء الله اگلے دوتين دن (طئے شده ترتيب كے مطابق) مزيد اجلاس منعقد كئے جائينگے، تاكه عوام الناس 20 جنوري كو منعقد هونے والے اس اجلاس عام ميں شريك هوكر حضرت مولانا عرفان قاسمي اور حضرت مولانا حافظ نديم صديقي مدظله اور ديگر معزز علماء كرام كے اصلاحي خطابات سے مستفيد هوسكے.

ميں مسلمانان نانديڑ سے مؤدبانه التماس كرتا هوں كه وه 20 جنوري كو منعقد هونے والے اس اجلاس عام ميں كثير تعداد ميں نه صرف شريك هو بلكه جمعيت علماء مهاراشٹرا كی اصلاح معاشره اور نشه ومنشيات اور سود،رشوت، اور جرائم سے پاك معاشره بنانے كي مہم ميں عملي تعاون بھي پيش كريں. جزاكم الله خيرا

سيد آصف ندوي
جمعيت علماء شہر نانديڑ (قديم)

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔