حاصل مطالعہ

 محمد فراز احمد

؎ پیرِکاملﷺ
؎ آبِ حیات
؎ مصحف
؎ لا حاصل

یہ چند ناول ہیں جو گزشتہ ایک ہفتہ میں نظر سے گزری ہیں ، خیال تھا کہ ہر ایک ناول کا علیحدہ حاصل مطالعہ پیش کیا جائے لیکن وقت کی تنگی کے باعث ان تمام کا یکجا حاصل پیش کر رہا ہوں۔

پیرِکاملﷺ :۔
عمیرہ احمد صاحبہ کی مایہ ناز اور شہرت یافتہ ناول جس میں مصنفہ نے نہایت ہی عمدہ و سہل انداز میں اپنی بات کو رکھا ہے ، یہ ناول خاص طور سے نوجوانوں کے لئے ایک سبق آموز ناول ہے،اس ناول میں عمیرہ احمد نے ایک طرف قادیانیت اور اسلام کے فرق کو بتلاتے ہوئے کس طرح ایک قادیانی خاندان سے تعلق رکھنے والی لڑکی عشقِ رسولﷺ میں اپنا سب کچھ قربان کئے گمراہی کی راہ چھوڑ کر صراط مستقیم کی تلاش میں نکل جاتی ہے اور اسکو حاصل کرتی ہے، نیز اس راہ میں ایک ’’لڑکی‘‘ کو آنے والی تمام رکاوٹیں ، مشکلات اور آزمائشوں پر صبر و استقامت کا ایک مکمل پیکر پیش کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ایک نوجوان لڑکا جو خداداد صلاحیتوں کے باوجود انتہائی بداخلاق اور فحاش زندگی گزارتا ہے لیکن اسکے ساتھ ہونے والا ایک المناک حادثہ اس کی زندگی کو ایک نیا رخ دے کر اس کے اندر ایمانی۔جزبہ اور مقصدِ زندگی پیداکردیتا ہے، اس کی ساری زندگی کو نوجوانوں کے لئے ایک نمونے کی طور پر لیا جاسکتا ہے۔ نفس پرستی سے خدا پرستی تک کا سفر، سنجیدگی، صبر اور ایمانی حرارت اور پیرِکاملﷺ کا حصول ، اس کے ارد گرد ساری زندگی گھومتی ہے۔

آبِ حیات :۔
یہ ناول پیرِکامﷺکا تسلسل ہے جو ایمان کے اعلیٰ درجوں کی کسوٹی اورآزمائش کا سبق دیتی ہے، سود پر زور دیکر اپنے آپ کو اورانسانیت کواس دلدل سے بچانے کی خاطر وہی نوجوان اسلامی بینکنگ سسٹم کا تعارف کروانےمیں کافی حد تک کامیاب ہوجاتا ہے لیکن اس راہ میں آزمائش و امتحان ایک مستقل چیز ہے جس سے ہر ایک مجاہد کو گزرنا پرڑتا ہے۔ ساتھ ہی اولاد کی تربیت ، نیک و صالح تربیت، دینی اور دنیوی کامیابیوں کے ہمراہ کامیاب خاندانی نظامِ زندگی کو بھی اجاگر کیا گیا۔

مصحف :۔
نمرہ احمد کی تحریر کردہ ناول جس میں مصنفہ سے نہایت ہی سلیقے اورسہل انداز میں مصحف(قرآنِ مجید) کے مقام و مرتبے اورپیغام کوایک کہانی کے زریعہ پیش کیا۔ کسطرح قرآنِ مجید انسان کی سونچ کو راہ دکھاتی ہے اوراسکی تربیت کا سامان مہیا کرتی ہے اس بات کو ایک لڑکی کے کردارکے ذریعہ سے بتلایا گیا۔ جو کہ قابلِ تقلید ہے اور قرآن سے دلچسپی کے لئے بھی یہ ناول مددگار ہے۔

لاحاصل :۔
عمیرہ احمدنے اس ناول میں ’’خواہش‘‘ اور ’’ایمان‘‘ کے فرق کو ایک کہانی کے ذریعہ سے کامیاب انداز میں پیش کیا اوریہ پیغام دیا کہ مسلمان کی زندگی محض خواہشوں سے بھری ہوئی نہیں ہوتی ہے بلکہ ایمان سے بھری ہوتی ہے، اس ناول میں ایک لڑکی کے عروج سے زوال میں ’’خواہش‘‘ نےکیا رول ادا کیا ہے اسکو بڑے ہی دلچسپ اندازمیں پیش کیا گیا۔

ان تمام ناولز میں ایک بات بڑی اہمیت کی حامک ہے دونوں مصنفہ نے قرآنِ مجید کی نصیحتوں اوراللّہ بزرگ وبرترکے وعدوں، صفتوں اوراحکامات کو ہر مقام پر پیش کرتے ہوئے قرآن کے پیغام کو عام کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں۔