خدا گواہ کہ ہر بات ٹھوس کہتا تھا

مقصود اعظم فاضلی

خدا گواہ کہ ہر بات ٹھوس کہتا تھا
وہ ایک شخص جو اکثر خموش رہتا تھا

کھنڈر کھنڈر یہ عمارت بتا رہی ہے ہمیں
کبھی یہاں پہ کوئی بادشاہ رہتا تھا

جہاں زمین ترستی ہے اب گھٹاؤں کو
سنا گیا ہے کہ دریا وہاں سے بہتا تھا

رہا وہ بن کے جہاں میں نمونہء عبرت
جو اپنے آپ کو پروردگار کہتا تھا

جہاں چلا گیا اعظم نہ جانے وہ درویش
پرانے وقتوں کی جو داستان کہتا تھا

3 تبصرے
  1. مقصود اعظم فاضلی کہتے ہیں

    مقصود اعظم فاضلی

    1. مقصود اعظم فاضلی کہتے ہیں

      کہاں چلا گیا اعظم نہ جانے وہ درویش
      پرانے وقتوں کی جو داستان کہتا تھا

  2. مقصود اعظم فاضلی کہتے ہیں

    کہاں چلا گیا اعظم نہ جانے وہ درویش
    پرانے وقتوں کی جو داستان کہتا تھا

تبصرے بند ہیں۔