دوسری جیب

سالک جمیل براڑ

وہ شہرمیں بالکل اجنبی تھا۔ دوران سفر کسی نے اس کا پرس مارلیاتھا۔ جس میں نقدی کے علاوہ دوسرے ضروری کاغذات اورڈرائیونگ لائیسنس بھی تھا۔ وہ تواس کی دور اندیشی تھی کہ اس نے کچھ روپے اپنی دوسری جیب میں بھی محفوظ کرلیے تھے۔

جن کو سنبھالتا ہوا وہ سیدھا پولیس اسٹیشن پہنچا اوراپنے پرس مارلینے کی شکایت درج کروائی۔ جب وہ پولیس اسٹیشن سے واپس لوٹا تواس کی دوسری جیب بھی بالکل خالی ہوچکی تھی۔

تبصرے بند ہیں۔