دین کی دعوت کیسے دیں؟

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

مصنف : عبدالسلام پتیگے
صفحات: 160
قیمت: 120
ناشر: ھدایت پبلیشر ز اینڈ ڈسٹری بیوٹرس، نئی دھلی

کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں:
9891051676
hidayatbooks@gmail.com

دعوتِ دین کی اہمیت اور اصول و آداب پر اردو زبان میں چھوٹی بڑی متعدد کتابیں موجود ہیں ، لیکن عبد السلام صاحب (منگلور) کی کتاب ‘دعوہ گائیڈ’ کی بات ہی کچھ اور ہے _ اس کتاب میں بہت آسان اور سلیس زبان میں دعوت پیش کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں بہت مفید رہ نمائی کی گئی ہے _

دعوت اسلامی کیا ہے؟ ہم دین کی دعوت کیوں دیں؟ ہم دعوت کہاں دیں؟ ہم دعوت کس طرح دیں؟ دعوت دیتے وقت کن آداب کی رعایت کی جانی چاہیے؟ داعی کی زندگی میں کون سے اوصاف پایا جانا ضروری ہے؟ موجودہ دور میں دعوت کے امکانات کس حد تک وسیع ہوگیے ہیں؟ انبیاء نے اپنی قوموں کو کس طرح دعوت پیش کی؟ قرآن مجید سے ہمیں دعوت کے معاملے میں کیا رہ نمائی ملتی ہے ؟ اس سلسلے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا اسوہ کیا تھا؟ ان سوالات کا اس کتاب میں بہت شرح و بسط کے ساتھ جواب دیا گیا ہے _

یہ کتاب بہت پہلے انگریزی زبان میں لکھی گئی تھی _ ڈاکٹر عصمت جاوید صاحب نے اس کا اردو ترجمہ کیا تھا ، جس کی اشاعت بھی ہویی تھی _ عزیزی ابو الاعلی نے نہ صرف ترجمہ پر نظر ثانی کی اور اس کی زبان و بیان کو درست کیا اور معیاری بنایا ، بلکہ اسے اپنے اشاعتی ادارے ھدایت پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرس نئی دہلی سے شایع بھی کیا _

عزیزی ابو الاعلی نہ صرف اچھے مصنف ، اچھے مترجم اور اچھے مدیر ہیں ، بلکہ اچھے ناشر بھی ہیں _ ہدایت پبلشرز کے تحت انھوں نے مختصر عرصے میں بہت عمدہ کتابیں شایع کی ہیں _ ان کا طباعتی معیار بھی اعلی ہے _

امید ہے ، دعوت سے دل چسپی رکھنے والے حلقے میں اس کتاب کو قبول عام حاصل ہوگا _ یہ کتاب ہدایت پبلشرز نیی دہلی سے حاصل کی جا سکتی ہے _

تبصرے بند ہیں۔