ذرا سوچیے توسہی!

سالک ادؔیب بونتی

کیاآپ نے کبھی سوچاہے کہ آپ کے لیے اس دنیامیں سب سےزیادہ اہم کون ہے؟

کیاکبھی آپ نےسوچاہے کہ آپ کی توجہ کا سب سازیادہ محتاج کون ہے؟

کیاآپ نے کبھی سوچاہے کہ آپ کا سب زیادہ وقت کسے ملنا چاہیے؟

کیاآپ نے کبھی سوچاہے کہ آپ کو سب سے زیادہ کس کےبارےمیں سوچناچاہیے؟

ممکن ہے آپ نےسوچاہوگا یا نہیں بھی….

مگرمیں اپنےمختصرتجربے اور مشاھدے کی بنیاد پر پورے وثوق کے ساتھ ان سارے سوالات کا جواب دے سکتاہوں….
آپ بھی مجھ سےاتفاق کریں گےکہ اس دنیامیں آپ کےلیے سب سے اہم خود آپ کی ذات ہے…کائنات کے نظام پر غور کریں تو آپ کو سمجھنےمیں دیرنہیں لگے گی…

غورطلب نکات:

★ آپ اپنےسب سے پیارے  دوست کےساتھ راستےمیں چل رہے ہیں … اچانک کچھ دھول اُڑ کرآتی ہے… آپ سب سے پہلے کیاکریں گے…؟

سیدھی سی بات یہی کہ آپ اپنی آنکھ بند کرلیں گے…. آپ پہلی فرصت میں یہ نہیں دیکھیں گے کہ آپ کے جان سے پیارےدوست کی آنکھ بند ہورہی ہے یانہیں؟… یا آپ اپنےہاتھ سے اپنے دوست کی آنکھ بند نہیں کریں گے… ہاں کچھ لمحےبعد دوست کا بھی سوچیں گے مگر پہلےاپنی حفاظت اس بات کوثابت کرتی ہے کہ قدرتی طور پر آپ خودپرزیادہ توجہ دیتےہیں…اس لیے کہ خود آپ اپنےلیے سب سے زیادہ اہم اور قیمتی ہیں…

★ آپ یکزام ہال میں بیٹھےہیں اور ایک مجبور ساتھی بھی ہے جسے آپ کی مدد کی ضرورت ہے اورآپ اس کی مدد کرنابھی چاہتےہیں اور کربھی رہے ہیں… مگردل میں خیال رہتاہے کہ اسے سارے سوالات نہیں بتانے چاہیـے….
کہیں یہ مجھ سے آگے نہ نکل جائے…!

آپ کے دل میں آنے والا یہ خیال قدرتی ہے جو آپ کو یہ بتاتاہے کہ ہرحال میں آپ اپنےلیےہی اہم ہیں.

★ آپ کسی کام میں مصروف ہیں… کھیل رہےہیں… پڑھارہےہیں…. وغیرہ ان سب کےبیچ آپ یہ بھی سوچ رہےہوتےہیں کہ جلدی کام ختم ہوجائے تو میں اپنا یہ کام کرلوں ….

یہ خیال بتاتاہے کہ آپ اپنا زیادہ وقت اپنے ذات پر صرف کرناچاہتےہیں … اور یہ ایک قدرتی عمل ہے.

★ آپ تنہائی میں ہوتےہیں تو سوچتےہیں کہ مجھے یہ کرناچاہیے… وہ کرناچاہیے….فلاں کام ہو تو اچھاہے… یہ سب کس کےلیے سوچ رہےہیں … اپنےلیےہی نااا…

پتہ چلا آپ کو سب سے زیادہ اپنے بارےمیں سوچناچاہیے کیونکہ قدرت اسی کا درس دیتی ہے.

★ آپ اپنے دوستوں کے ساتھ اسکول جارہےہیں اسکول گیٹ کےپاس پہنچےہی تھے کہ گھنٹی لگی …. توآپ کیاکریں گے…؟ یہی نا کہ آپ اپنے دوستوں کی طرف دیکھے بغیر بھاگیں گے کہ میں پہلے پہنچ جاؤں….

یہ ایک قدرتی عمل ہے جو یہ سمجھاتاہے کہ آپ کی توجہ کی سب سے زیادہ محتاج خود آپ کی ذات ہےـ

جب فطری طورپرآپ خوداپنےلیےہی سب سےزیادہ اہم ہیں توساری دنیاکی فکرکیوں؟

آپ کیوں سوچتےہیں کہ میرےاس اقدام پر کوئی کچھ سوچےگا…!  سوچتاہےتوسوچنےدیں… آپ کی نظرصرف اس پرہو کہ آپ سب سےاہم انسان کو کہاں کھڑا کررہےہیں؟ اور کہاں کھڑا کرناچاہیے….

ترقی پذیردنیاکواپنی انگلیوں میں نچانا کوئی کھیل نہیں مگر یہ ان افراد کےلیےآسان ہوگیا جنھوں نے اپنی ذات کی حفاظت کی اور اسے اس قابِل بنانےمیں کامیاب ہوگئےکہ انہیں ایک آئیڈیل اور ایک آئیکان کے طورپر دیکھاجاسکے.

تبصرے بند ہیں۔