سر سید احمد کے دو سو سا لہ جشن ولا دت کے مو قع پرجلسے کا انعقا د​

​​​ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی

سر سید احمد خا ں کے جشن ولا دت کے مو قع پر آج بتا ریخ 18اکتو بر 2017 کو ایک تقر یب منعقد کی گئی۔ یہ تقر یب پر و فیسر علیم اشر ف خا ن کے زیر صدا رت منعقد ہو ئی جس میں انھو ں نے اپنے صدا رتی خطبہ میں سر سید احمد خا ں کے تعلیمی خد ما ت پر رو شنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ سر سید احمد خا ن مجتمع الاضداد صفا ت کے حا مل شخصیت تھے سر سید احمد خا ن اپنی فہم و ذکا وت سے جو کارنامہ انجام دیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے مزید انھو ں نے کہا کہ سر سید احمد خا ں نے اپنی قو م کا بیڑا ایسی مشکل تر ین حا لت میں اٹھا یا تھا جو ہر کس و نا کس کی با ت نہیں ہے۔

اس مو قع پر ڈاکٹر احمد علی بر قی اعظمی نے سر سید پر منظو م خرا ج عقید ت پیش کیا۔ ڈا کٹر علی اکبر شا ہ نے سر سید احمد خا ں کے بے مثا ل کا ر نا مو ں پر ایک تحقیقی مقا لہ پیش کیا انھو ں نے اپنے خطا ب میں فا رسی زبا ن وادب سے متعلق سر سید احمد خا ں کے خدما ت کو اجا گر کیا اور بتا یا کہ سر سید احمد اردو کے سا تھ سا تھ فا رسی زبا ن و ادب کے محا فظ تھے۔ پر و فیسر اخلا ق احمد آہن نے سر سید کے حو ا لے سے گفتگوکر تے ہو ئے ان کی مختلف جہا ت پر مفصل روشنی ڈا لی۔

اسی طر ح ڈاکٹر رضا حید ر نے شعبہ فا رسی دہلی یو نیو رسٹی کو مبا رکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ فا رسی دہلی یو نیو رسٹی کو یہ شر ف حا صل ہے کہ دہلی میں یہا ں سب سے پہلے سر سید احمد خا ں کے جشن ولا دت پر تقر یب منعقد کی گئی ہے۔ ان کے علا وہ کے شعبہ کے استادپر و فیسر چند ر شیکھر نے سر سید کی علمی و ادبی خد ما ت کا اعتراف کیا۔

آخر میں معاو ن سفیر افغا نستا ن میر ویس بلخی نے سر سید کے حو الے سے گفتگو کر تے ہو ئے فر ما یا کہ سر سید کا فا رسی زبا ن و ادب کے حو ا لے سے بہت بڑا کام کیا ہے سر سید احمد خا ں ایسی شخصیت کا نا م ہے جو مسلم قو م کے مسیحا اور سیا ست میں گہری نظر و فکر رکھتے ہیں۔

اس تقریب میں نظا مت کے فر ا ئض ڈا کٹر نقی عبا س (کیفی)نے انجا م دئیے اس مو قع پر اسا تذہ میں ڈا کٹر محمو د فیا ض(ذاکر حسین کا لج)ڈاکٹر حسنین اختر(شعبہ عربی دہلی یو نیو رسٹی )ڈا کٹر مختا ر احمد، ڈا کٹرخو رشید، ڈا کٹر ظفر امام،ڈاکٹر ضیا ئالر حمن کے علا وہ شعبہ اردو، فا رسی اور عر بی کے کثیر تعداد میں طلبہ و طا لبا ت نے شر کت کی۔

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔