سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 19 مصری معتمرین جاں بحق

جدہ: سعودی عرب میں ٹریفک کے ایک حادثے میں 19 مصری شہری جاں بحق جبکہ 25 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ بات مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی ‘مینا’ نے مصری وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے سے بتائی۔ وزیر خارجہ کے معاون برائے بیرون ملک قونصل خانہ جات اور مصریوں سے متعلق امور کے نگران ھشام النقیب نے ‘مینا’ کو بتایا کہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب مصری معتمرین کو لیجانے والی ایک بس مکہ اور مدینہ ہائی وے پر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ جدہ میں مصری قونصل خانہ حادثے کے بعد کی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور ضروری اقدام کے سلسلے میں متعلقہ سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ یاد رہے کہ دو دن پہلے سعودی اردن سرحد کے قریب 16 فلسطینی معتمرین بھی سڑک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ یہ حادثہ سعودی عرب کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے پیش آیا تھا۔
یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔