شرع مکمل زاویہ جو انساں کو دکھائے راہ 

 نزہت قاسمی

 شرع مکمل زاویہ جو انساں کو دکھائے راہ

 ہر قانون وہ جو مہد سے لہد تک کرے بھلا

 زندگی کے ہر پہلو پر جسکا ہے ایسا احاطہ

 دل سے اپنائے جو نہ ہوگا وہ کبھی گمراہ

 کامرں زندگی کے راز اسمیں ہیں عیاں پنہاں

 ہر فرد کیلئے ماں بیٹی ازواج یا بچہ و بوڑھا

 سرکشی نے دنیاکے ناخداوؑں ہی کو ہے روندا

نہ بھولےکوئی تاقیامت رہےگاشریعت کااجارہ

 کوئی اس میں جھول ہے نہ کوئی ایساسرا

جہاں انسانی عقل کرسکے مداخلت کادعویٰ

  برابر کی تقسیم ہےتفویض کردہ ہے خدا

 جو ہے واحد ستّرماوؑں کی محبت کا منبع

  شفقت محبت اور صحبت و سیاست کیا

  امارت خوشی اور غم و احساس ہے کیا

   بیاں ہے اس میں زندگی کا ہر ایک مژدہ

 ہمی نےاسکو غیروں کی تقلید میں چھوڑا

   ہمارا ہر معاملہ جو اس پر مشتمل ہوتا

   پھر تو نزہت دنیا ہوتی امن کا گہوارہ

2 تبصرے
  1. arshia کہتے ہیں

    bohat khoob

  2. Shahnaz fatima کہتے ہیں

    Heart touching poetry. Very intensive and interesting masha allah may allah swt give you success in both the worlds

تبصرے بند ہیں۔