شعبۂ اردو، سی سی ایس یو کے ٹاپر کو گورنر اتر پردیش کے ہاتھوں گولڈ میڈل

راحت علی صدیقی قاسمی

چو دھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ کے29ویں کنووکیشن کا انعقاد نیتا جی سبھاش چندر بوس آڈیٹوریم میں ہوا۔ جس کی صدارت اتر پردیش گورنر محترم رام نائک نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر جے این یو کے شیخ الجامعہ محترم جگدیش کمار نے شر کت کی۔ اس مو قع پر عزت مآب گورنر نے شعبہ اردو کے دو طالب علم یونیورسٹی کے ایم فل 2016-17ء کے ٹا پر وصی حیدر کو سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر شنکر دیال شرما کے نام سے جاری ڈاکٹر شنکر دیال شرما ایواڈ سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی ایم اے کے ٹا پر مفتی راحت علی صدیقی کو بھی مو لا نا امتیاز علی عرشی گولڈ میڈل سے نوازا۔

 واضح ہو کہ ہر سال سابق صدر جمہو ریہ آنجہانی ڈا کٹر شنکر دیال شرما کے نام سے جاری فیکلٹی ٹا پر کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ اور یہ ایوارڈ مختلف فیکلٹیوں میں دیا جاتا ہے۔ اس بار یہ ایوارڈ آرٹ فیکلٹی میں ہے۔

 اس مو قع پر صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے دو نوں طالب علموں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وقت ہم سب کے لیے مسرت و شادمانی کا ہے۔ اس سے دیگر بچوں میں مقابلہ جاتی فضا ہموار ہو گی اور اردو کی جانب طلبا کا رجحان بڑھے گا۔اسی طرح اچھے طالب علم شعبۂ اردو میں آتے رہیں تو شعبہ اپنے بڑے مقاصد میں کامیاب ہو گا۔

 دو نوں کامیاب طالب علموں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشا ء اللہ کا میابی کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی کوشش کریں گے اور انہوں نے اردو مضمون کے ساتھ ہی آئی اے ایس اور اعلیٰ مقابلہ جاتی امتحانات میں پو ری تیاری کے ساتھ شر کت کر کے شعبہ کا نام روشن کریں گے۔

اس موقع پر ڈا کٹر آصف علی، ڈا کٹر شاداب علیم،ڈاکٹر جمال احمد صدیقی، ڈاکٹر نازیہ ترنم، سائرہ اسلم، مدیحہ اسلم، ڈاکٹر ارشاد سیانوی،ڈاکٹر سیدہ، محمد اعظم،شمیم،سعید احمد سہارنپوری، شاداب علی،شوبی رانی،گلستاں ، خوشنما، شفاعلی، سلمان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے۔مبارک باد اور تابناک مستقبل کی دعائوں سے نوازا۔

تبصرے بند ہیں۔