شعبہ اردوڈگری راج کالج کے زیر اہتمام ’یوم اردو‘ تقریب

ڈاکٹر اسلم فاروقی

 اردو عالمی سطح پر مقبول زبان ہے۔ اس زبان کے ساتھ ہماری مشرقی تہذیب اور ثقافت وابستہ ہے۔ اردو کے تحفظ اور فروغ میں ہی ہماری تہذیبی قدروں کا فروغ مضمر ہے۔ اس لئے اہل اردو کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر اردو کو استعمال کریں اور اردو کو عام کرنے کے عملی اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج نظام آبادنے نامور مفکر و فلسفی شاعر علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے ضمن میں منعقدہ ’’ یوم اردو ‘‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ شعبہ اردو گری راج کالج اردو کے فروغ کے لئے مقامی اور قومی و بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات کر رہا ہے ۔ شعبہ اردو کی سرگرمیوں کو بلاگ اور فیس بک پر پیش کیا جارہا ہے۔ طلبا کی جانب سے اردو پروگرام یوٹیوب پر پیش کئے گئے۔

 کالج میںطلبا کی جانب سے روز ایک حرف سیکھئے چار زبانوں میں لینگویج بورڈ چلایا جارہا ہے۔ اردوو رسم الخط کو عام کرنے کے لئے شعبہ اردو کی جانب سے’’ فون میں اردو گھر گھر میں اردو‘‘ مہم کامیابی سے چلائی جارہی ہے۔طلبا کو اردو کمپیوٹر کی تربیت اور اردو میں پاورپوانٹ میں سمینار کی پیشکشی سکھائی گئی۔ طلبا تحریری اور تقریری مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور تلنگانہ یونیورسٹی اور اردو یونیورسٹی میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

 ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے کہا کہ اقبال کی ساری شاعری ہمیں حرکت و عمل کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے’’ دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر ‘‘اقبال کے اشعار کے حوالے سے کہا کہ اقبال نے اپنے بیٹے جاوید اقبال کی لندن سے گرامافون بھیجنے کی فرمائش پر اپنے بیٹے کو یہ اشعار لکھ کر بھیجے تھے جس میں آخر میں کہا تھا کہ’’ خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر‘‘ اقبال کے یہ اشعار اور ان کا کلام اردو ادب کا سرمایہ ہے جس سے ہم اپنی زندگی کی راہیں طے کرسکتے ہیں۔

 اردو میڈیم طلبا کو اپنی زبان سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور جہد مسلسل کے ساتھ زندگی گزار کر اقبال کے شاہین کی عملی تصویر بننا چاہئے۔ محمد مبین الدین لیکچرر تاریخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو میڈیم کے طلبا اختیاری مضامین میں بھی محنت کریں اور اردو میڈیم کا اور اپنا نام روشن کریں اردو میڈیم طلبا کو بھی سماج میں ترقی کے مواقع دستیاب ہیں۔

 حسیب الرحمن لیکچرر کامرس نے کہا کر اردو میڈیم بی کام کے طلبا بھی ایم بی اے سی اوار ایم کام کرتے ہوئے آگے بڑھ سکتے ہیں کالج کے دیگر لیکچررز فیروز۔ ادیبہ ناز اور عمارہ بیگم نے یوم اردو کے موقع پر طلبا کو مفید مشورے دئے اس موقع پر طلبا نے عہد کیا کہ وہ سوشل میڈیا میں اردو رسم الخط ہی لکھیں گے اور اردو کو فروغ دینے کے عملی اقدامات کریں گے۔کالج کے طلبا محمد حفیظ نسا فرحین اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

تبصرے بند ہیں۔