شمس الرحمن فارقی کے یوم تولد کی مناسبت سے منظوم تاثرات

احمد علی برقی اعظمی

شمس الرحمن کا ہے اردو میں سرِ فہرست نام

اپنے علمی تجزئوں سے ہیں جہاں میں نیک نام

عہدِ نو کی آج ہیں اک شخصیت وہ عبقری

میرے کہنے پر نہ جائیں خود ہی دیکھیں ان کے کام

ان کی معیاری کتب ہیں  ان کی خود اپنی شناخت

ان کا رخشِ فکر و فن ہوتا نہیں ہے بے لگام

میرؔ پر ہے ’’ شعر شور انگیز‘‘ ان کا شاہکار

میرؔ کی عظمت کو جس میں کررہے ہیں وہ سلام

شخصیت ہے ان کی اپنے آپ میں اک انجمن

عمر کے اس موڑ پر بھی ہیں وہ سب سے تیز گام

اردو کی ہر صنف پر رکھتے ہیں وہ گہری نظر

جاری و ساری ہے برقی ان کا اب بھی فیض عام

تبصرے بند ہیں۔