فضیل جعفری کے سانحۂ ارتحال پر منظوم تاثرات

احمد علی برقی اعظمی

فضیل جعفری دنیا سے ہوگئے رخصت

کہ لازوال صحافت میں جن کی ہے خدمت

ادیب و شاعر و نقاد سرشناس تھے وہ

زیاں ادب کا ہے ان کی یہ ناگہاں رحلت

نگارشات میں ان کی بلا کی تھی تاثیر

کبھی نہ فرض سے اپنے جنھوں نے کی غفلت

سخنوری میں بھی تھا عہد ساز ان کا کلام

دلوں پہ نقش ہے ان کے کلام کی عظمت

تھے انقلاب کی روحِ رواں ادارت میں

وہ جانتے تھے قلمکار کی ہے کیا حُرمت

جو سوگوار ہیں ان کو ملے سکونِ قلب

خدا کے فضل سے ان کو نصیب ہو جنت

ہے ان کی عظمت و حُرمت کا قدرداں برقی

جو چاہتے تھے اُنہیں کم نہ ان کی ہو چاہت

تبصرے بند ہیں۔