قرآن کا فرمان 

نزہت قاسمی

 قرآن ہمیں یہ کہتا ہے بندہ تو  الله کا  ہے
رہنا تجھ کودنیا میں الله کی مرضی کا ہے

زندگی ہو ایسی جس سے ہوں سب راضی
اصول بندگی کے ایسے یہ سکھاتا ہے

نوعِ بشرکی اصلاح کے دروس سے لبریز
عقل و دل کوسیدھی راہ یہ سجھاتا ہے

مومن کی تقدیر میں چاہے جو حالات ہوں
ہر مشکل ہر راہ کو آسان یہ بنا تا ہے

عبادت  و تجارت ،خدمت  اور سیاست
بہترین راہیں ہر میداں میں دکھاتا ہے

آدم کو ترقی اور امن واماں کا خوگر
تہذیب کے پاکیزہ حدود قائم کرتا ہے

علم و عمل، غور و تدبر اور تشہیر
حق ہیں اسکےجو مومن کو ادا کرنا ہے

ہر آیت، ہر سورة مشعلِ راہ کی مانند
بشرکو یہ طمانیت ہرمعاملہ میں دیتا ہے

کلام الله ہے یہ کوئی بیان یا کتاب نہیں
وحدت و رسالت پر دلالت پیش کرتا ہے

وحی الٰہی جو جبرئیلِ آمیں کی صورت
آسماں سے نبیِؐ آخرزماں تک  پہنچا ہے

امت وسط کو ہدایت منکر اور معروف کی
حکمت اسکی ہمیں فرقانِ عظیم سکھاتاہے

طرزِ مومن سے دعوت رواج پاتی ہے
اس رجوع کا ماخذ فرمانِ حق بنتا ہے

انسان جو قرآن پر عمل پیرا ہوجائے
انسانیت کی وہ بلند معراج کوپاتا ہے

تبصرے بند ہیں۔