مختصر حج و عمرہ گائیڈ: آپ حج کیسے کریں؟

اہم دعائیں حجاج جن كا ورد كرتے  رہیں

kabah

 اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا، وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا. أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا.

اے اللہ میرے نفس كو تقوی عطا فرما، اس كا تزكیہ  كردے، تو بہترین تزكیہ كرنے والا ہے، تو اس كا مالك او راس كا مولی ہے۔

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ، وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ، وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ، وَمِنْ دَعْوَةٍ لَا يُسْتَجَابُ لَهَا.

اے اللہ میں پناہ مانگتاہوں ایسے علم سے جس سے فائدہ نہ اٹھا یا جائے، ایسے دل سے جو نہ ڈرے، ایسے نفس سے جو آسودہ نہ ہو، اور  ایسی دعا سے جو قبول نہ كی  جائے۔

رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ.

اے  ہمارے رب ہمیں دنیا میں بھی ہر طرح كی بھلائی اور آخرت میں بھی ہر طرح كی بھلائی عطا فرما او رہمیں جہنم كے عذاب سے بچا۔

رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ.

اے ہمارے رب ہم ایمان لائے ،  ہمیں معاف فرما، ہمارے اوپر رحم كر، تو بہترین رحم كرنے والا ہے۔

رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ.

اے ہمارے رب ہدایت كے بعد ہمارے دل كو گمراہ نہ فرما، ہمیں اپنی رحمت سے نواز، تو عظیم نوازنے والا ہے۔

ربَّنَا لاَ تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلاَ تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلاَ تُحَمِّلْنَا مَا لاَ طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنتَ مَوْلاَنَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ.

اے ہمارے رب اگر ہم سے بھول  چوك یا غلطی ہوجائے تو اس پر مؤاخذہ نہ فرما، اے ہمارے رب ہمارے اوپر كوئی ایسا بوجھ نہ ڈال جیسا كہ ہم سے پہلے والے لوگوں پر ڈالا گیا، اے اللہ جس كی ہمیں طاقت نہیں ہے اس كا متحمل نہ بنا، ہمیں معاف فرما، ہمیں بخش دے، ہمارے اوپر رحم كر، تو ہی ہمارا مولی ہے، كافروں پر ہماری مدد فرما۔

رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء، رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ.

اے اللہ مجھے اور میری اولاد كو نماز كا پابند بنادے، اے اللہ ہماری دعائیں قبول كر، اے ہمارے رب مجھے ، میرے والدین كو اور مؤمنوں كو اس دن معاف فرما جس دن قیامت قائم ہوگی۔

رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا.

اے ہمارے رب ہماری بیویوں اور بچوں كو آنكھوں كی ٹھنڈك بنا، اور ہمیں متقیوں كا امام بنادے۔

رَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا.

اے ہمارے رب ہمارے لیے اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اورہمارےدرست معاملے كو آسان فرما۔

رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدتَّنَا عَلَىٰ رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ.

اے ہمارے رب  ہمیں وہ چیزیں عطا فرما جو تو نےہمارے لیے ،اپنے رسولوں كے ذریعہ وعدہ فرمائی ہیں،  ہمیں قیامت كے دن ذلیل نہ فرما،  تو اپنے وعدے كی خلاف ورزی نہیں كرتاہے۔

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى، وَالتُّقَى، وَالْعَفَافَ، وَالْغِنَى.

اے اللہ میں تجھ سے ہدایت ، تقوی ،پاكدامنی اور بے نیازی  مانگتاہوں۔

اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي، وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا مَعَاشِي، وَأَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي فِيهَا مَعَادِي، وَاجْعَلِ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِي فِي كُلِّ خَيْرٍ، وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ.

اے اللہ میرے دین كی اصلاح فرمادے جو میرے معاملے كی حفاظت كا سبب  ہے، میری دنیا كی اصلاح فرمادے جس میں میرا معاش ہے، میری آخرت كی اصلاح فرمادے جہاں لوٹ كرجانا ہے، میری زندگی كو ہرطرح كی نیكی میں اضافہ كا سبب بنا،میری موت كو ہرطرح كے شر اور فتنے سے محفوظ رہنے كا ذریعہ بنا۔

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَأَهْلِي وَمَالِي، اللَّهُمَ اسْتُرْ عَوْرَاتِي، وَآمِنْ رَوْعَاتِي.

اے اللہ میں دنیا اورآخرت میں عافیت  طلب كرتاہوں۔  اے اللہ میں  اپنے دین، دنیا ، اہل  اور مال میں كشادگی اور عافیت طلب كرتا  ہوں، اے اللہ میرے عیوب كی ستر پوشی فرما اور مجھے خوف سے محفوظ ركھ۔

اللَّهُمَّ احْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ وَمِنْ خَلْفِي، وَعَنْ يَمِينِي، وَعَنْ شِمَالِي، وَمِنْ فَوْقِي، وَأَعُوذُ بِعظمتكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي.

اے اللہ مجھے آگے پیچھے،  دائیں بائیں اور اوپر ہر طرف سے محفوظ ركھ۔ میں تیری عظمت سے پناہ مانگتاہوں كہ مجھے نیچے سے اچك لیا جائے۔

 اللهمّ أحْسِنْ عَاقِبَتي فِي الأُمُورِ كُلِّهَا، وَأجِرْني مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الآخِرَةِ.

اے اللہ ميرے تمام امور كے انجام كو بہتر بنادے،  نیز دنیا كے مصائب اور آخرت كے عذاب سے محفوظ فرما۔

اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكِ وَحُسْنِ عِبَادَتِكِ.

اے اللہ تو  تیرے ذكر كرنے ، شكر بجالانے  اور كامل طریقے سے تیری عبادت كرنےمیں، میری مدد فرما۔

 اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ، وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ، وَفُجَاءَةِ نِقْمَتِكَ، وَجَمِيعِ سَخَطِكَ.

اے اللہ میں تجھ سے تیری جانب سے عطا كی گئی نعمت كے زائل ہوجانے،  عافیت كے پھرجانے ، اچانك تیرے عذاب كا شكار ہوجانے اور ہرطرح  كی ناراضگی سے پناہ مانگتاہوں۔

اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي.

اے اللہ تو معاف كرنے والا ہے ، معاف كرنے كو پسند فرماتا ہے، چنانچہ  مجھے معاف فرمادے۔

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ.

اے اللہ میں تجھ سے ہرطرح كے خیر كا طالب ہوں خواہ وہ جلدی آئے یا دیر سے، جسے میں جانتا ہوں یا نہ جانتاہوں، میں تجھ سے ہر طرح كے شر سے پناہ مانگتاہوں، جو جلدی آئے یا دیر سے، جسے میں جانتا ہوں یا نہ جانتاہوں۔

اللَّهُمَّ إنّي أَسْألُكَ مُوجِباتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزائِمَ مَغْفِرَتِكَ، والسَّلامَةَ مِنْ كُلِّ إثمٍ، والفَوْزَ بالجَنَّةِ، والنَّجاةَ مِنَ النَّارِ.

اے اللہ میں تجھ سے وہ تمام چیزیں مانگتاہوں جو تیری رحمت كو واجب كردے،  ایسے اعمال كی عزیمت  عطا كر جوتیری مغفرت كا سبب ہو،تو مجھے  ہر طرح كے گناہوں سے محفوظ ركھ،  جنت میں پہنچا اور جہنم سے نجات دلا۔

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبَرَصِ، وَالْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَمِنْ سَيِّئِ الأَسْقَامِ.

اے اللہ میں تجھ سے  برص، پاگل پن،  كوڑھ اور ہر طرح كی خطرناك بیماریوں سے پناہ چاہتا  ہوں۔

اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، َأَبُوءُ لك بنعمتك علي وأَبُوءُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا أَنْتَ.

اے اللہ تو ميرا  رب ہے، تیرے علاوہ كوئی معبود نہیں، تو نے مجھے پیدا كیا ہے اور میں تیرا بندہ  ہوں ، استطاعت بھر تجھ سے كیے ہوئے عہدوپیمان پر قائم ہوں، میں ہر اس گناہ كے شر سے پناہ مانگتاہوں جو مجھ سے سرزد ہوئے ہیں،  میں  تیری نعمتوں كا اعتراف كرتا ہوں جو مجھ پر ہوئی ہیں،  میں اپنے گناہوں كا اعتراف كرتاہوں، مجھے معاف فرما، تیرے  علاوہ گناہوں كو كوئی معاف نہیں كرے گا۔

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ، وَأَنْ تَغْفِرَ لِي، وَتَرْحَمَنِي، وَإِذَا أَرَدْتَ فِتْنَةَ قَوْمٍ فَتَوَفَّنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ.

اے اللہ میں تجھ سے نیك  كاموں كے كرنے، برائیوں سے دوررہنے اور مسكینوں سے محبت  كرنے كی دعا كرتا ہوں، تو مجھے معاف فرما، میرے اوپر رحم فرما،  جب تو كسی قوم كو فتنے میں مبتلا كرنا چاہے تو مجھے فتنے میں مبتلا كیے بغیر اٹھالے۔

رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ وَتُبْ عَلَيْنَآ إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ.

اے ہمارے رب  ہمارے قول وعمل كو قبول فرما، تو سننے والا اور جاننے والا ہے، ہماری توبہ قبول فرما ،تو توبہ قبول كرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔

 رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالإِيمَانِ وَلا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلاً لِّلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَؤُوفٌ رَّحِيمٌ.

اے ہمارے رب   ہمیں  معاف فرمااور ہمارے بھائیوں كو جنہوں نے ایمان لانے  میں ہم پر سبقت كی ،انہیں معاف فرما۔  ہمارے دلوں میں مومنوں كے خلاف كینہ  نہ پیدا كر، تو معاف كرنےوالا اور نہایت رحم كرنے والا ہے۔

اللهم بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كما بَاعَدْتَ بين الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللهم نَقِّنِي من الْخَطَايَا كما يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ من الدَّنَسِ اللهم اغْسِلْ خَطَايَايَ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَد.

اے اللہ میرے اور میرے گناہوں كے مابین ایسی دوری پیدا كردے جیسی مشرق ومغرب كے مابین ہے، اے اللہ مجھے گناہوں سے اسی طرح پاك كردے  جس طرح سفید كپڑا  گندگی اور دھول سے صاف كردیا جاتاہے، اے اللہ میرے گناہوں كو پانی، برف او راولےسے دھل دے۔

 لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ.

تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تیری ذات پاک ہے، بیشک میں ہی زیادتی کرنے والوں میں سے تھا۔

 ربَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْكَ أَنَبْنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ، رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَاإِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ.

اے ہمارے رب! ہم نے تجھ پر ہی بھروسہ کیا اور ہم نے تیری طرف ہی رجوع کیا اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔اے ہمارے رب! تو ہمیں کافروں کے لئےآزمائش نہ بنا اور ہمیں بخش دے، اے ہمارے پروردگار! بیشک تو ہی غلبہ و عزت والا بڑی حکمت والا ہے۔

 سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ.

آپ کا رب، جو عزت کا مالک ہے اُن (باتوں) سے پاک ہے جو وہ بیان کرتے ہیں،اور سارے رسولوں پر سلام ہواور سب تعریفیں اﷲ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔

اگلا مضمون:  حاجیوں كےلیے اہم نصیحتیں

تبصرے بند ہیں۔