مسجد کا امام مسجد کی چوکھٹ پر

ذوالقرنین احمد

افسوس صد افسوس اس بے غیرت قوم‌ پر جو امام کو چند ہزار روپیوں کے معاوضے پر امامت کے فرائض انجام دینے کیلئے رکھتی ہیں،وہ امام کے جو تمہارے گھر بچہ پیدا ہونے سے لیکر قبر میں پہنچنے تک تمام زندگی گزارنے کے طریقے اور شریعت اسلامی کے مسایٔل میں تمہاری جگہ جگہ رہبری کرتا ہیں، وہ امام کے جو اپنی دنیاوی ضروریات کو پس پشت ڈالکر نفسانی خواہشات کو کچل کر ملت اسلامیہ کو جہنم کی آگ سے بچانے کیلئے ہر وقت فکر مند رہتا ہے، جو تمہیں اس مختصر زندگی کے بعد آنے والی لا محدود زندگی یعنی آخرت کے تعلق سے بارہا یاد دہانی کراتا ہے، وہ امام کے جس میں علماء اکرام بھی ہیں حفاظ کرام بھی ہیں، بڑے بڑے مفسر قرآن بھی ہیں، محدث بھی ہیں، مفکر اسلام بھی ہیں، جو اس نفسا نفسی کے دور میں بھی ملت اسلامیہ کے درد کو اپنے سینے میں لیکر ہر وقت امت کی رہبری کے لئے سرگرم عمل ہیں.

!میری آنکھوں نے دیکھا کے ایک شخص اپنی بچی کو لیکر شہر کی مسجد کی طرف جارہا ہیں، اور وہ بچی کو مسجد کے باہر ایک جگہ دور روک دیتا ہے، اور مسجد میں داخل ہوتا ہے اور اپنا رومال بیچھا کر بیٹھ جاتا ہیں،کوئی اسے حقیر نگاہ سے دیکھتے ہوۓ آگے بڑھ جاتا ہیں کوئی اسے تنزیہ لہجے میں  پوچھتا ادھر کیسے، کوئی چند روپے اسکے دامن میں ڈالکر چلا جاتا ہیں، کوئی جان کر کے وہ فلا شخص ہیں پھر بھی نظر انداز کرتے ہوئے نکل جاتا ہے، اور وہ کوئ عام فرد نہیں ہوتا وہ اس مقدس عہدے سے تعلق رکھتا ہیں جس عہدے کے فرائض نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ادا کیے جو بیت المقدس میں امام لانبیاء بنے،یہ وہ عہدہ ہیں کے جو دنیا کی رنگینیوں میں عیش و آرام میں مست ملت اسلامیہ کو آنے والے ہولناک دن قیامت سے آگاہ کرتے ہیں،جو پل صراط سے گزرنے کا راستہ بتاتے ہیں،جو آب کوثر کے حوض کا پتہ دیتے ہیں جو بھٹکی ہوئی ملت اسلامیہ کے دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دینے والے واعظ و بیان کرتے ہیں کہ وہ اپنے بھولے ہوئے سبق کو یاد کرلے.

 لیکن آج اس امام کو ہم‌ نے  بانگی بنا کر رکھ دیا ہے، سردی ہو بارش ہو گرمی ہو، وہ شخص ہر حال میں مسجد کے مسلے پر آپکوں دیکھائی دیتا ہیں، اگر ایک منٹ لیٹ ہوجائے تو متولی کے تانے اور مصلیان کی خون خار نظرے اسکے دل کو چیر کر رکھ دیتی ہیں، جسکی خودی غیرت جاگ جاتی ہیں، لیکن وہ اللہ کیلئے تمام کے تانوں کو برداشت کر لیتا ہیں، ہمیں پتہ ہے کے علماء انبیاء کے وارث ہیں، لیکن ہم نے انکی قدر نہیں جانی، یہ وہ مقدس نفوس ہے کہ جو تمہیں جنت کا خریدار بنانا چاہتے ہیں جو تمہیں ہمیشہ کی جہنم کی آگ سے بچانا چاہتے ہیں اور ایک تم ہو کے انکے پیچھے نمازیں پڑھتے ہو انکے پیچھے نماز کی نیت بانھتے ہو اور باہر آتے ہی اپنی گردنے اٹھا کر چلتے ہو، انہیں نوکر سمجھتے ہو.

 یاد رکھو! اگر یہی حال امت کا اس معاملے میں رہاں تو کچھ ہی سالوں میں دیکھنے ملے گا کے مسجدوں کو امام نہیں ملےگے رمضان میں قرآن سنانے کیلئے تمہیں حفاظ نہیں ملے گے، میت کو غسل دینے نماز پڑھانے کیلے بھی کوئی نہیں میلے گا، یہ کام‌ اس مقدس جماعت کا نہیں ہیں یہ کام گھر کے‌قریبی رشتے داروں کا ہیں لیکن تمہاری ہمت میت کو ہاتھ لگانے کی بھی نہیں ہوتی تمہیں مردہ سے ڈر لگتا ہیں.

 بڑا افسوس ہوا ملت کے اس حال کو دیکھ کر دل خون کے آنسوں روتا ہے، تم نے انہیں اپنے سروں کا‌ تاج بنا کر رکھنا چاہیے تھا، انہیں کم سے کم اتنی تنخواہیں تو ماہواری دیتے کہ وہ بنیادی ضروریات کو پورا کرلیتا،وہ اپنے بچوں کی خواہشات تو دور ضروریات کو ہی پورا کرلیتے، وہ اپنے اوپر آنے والے حالات پریشانیوں اور بیماریوں کے علاج کیلئے کسی کے سامنے دست دراز ہونے سے محفوظ رہتے! کے وہ امام مسجد کے دروازے پر کھڑا ہے! جو تمہیں جنت کا راستہ بتاتا ہے!

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔