مشتاق دربھنگوی کو عالمی شعراء کی ڈائریکٹری ’گوش بر آواز‘ کی اشاعت پر منظوم تبریک و تہنیت

احمد علی برقیؔ اعظمی

فخرِ اردو ہیں مشتاقؔ دربھنگوی

ہے ثبوت اس کا اُن کی یہ ڈائریکٹری

رابطے کی ہے اُن سے یہ دلکش کڑی

ہے یہ شعرا ء کی فہرست اک عالمی

پیش کرتا ہوں اِس کی اُنہیں تہنیت

اُن کی خدمات کی ہے یہ جلوہ گری


اُن کا تاریخ اردو میں اس کام سے
نامِ نامی رہے گا بخطِ جلی


قدرداں کیوں نہ اُن کے ہوں برقیؔ سبھی
شخصیت عہدِ نو کی ہیں وہ عبقری

1 تبصرہ
  1. اقبال طارق کہتے ہیں

    ماشأﷲ
    بہت بہت مبارکباد اور دعائیں آپ کےلیے

تبصرے بند ہیں۔