مقام مغنی کا

جمالؔ کاکوی

اعلیٰ عرفامقام مغنی کا
اور رہے گا مدام مغنی کا

ایک وظیفہ تھی بات مغنی کی
ایک صحیفہ پیام مغنی کا

کام آتا ہے اب ملت کے
ایسا کامل تھا کام مغنی کا

آپ اردو کے آپ کی اردو
دیکھئے انضمام مغنی کا

ایک سپاہی بھی ایک قائد بھی
اس سے سمجھو مقام مغنی کا

جیسے باریک کوئی نشتر ہو
خامۂ خوش خرام مغنی کا

جب بھی اردو کا ذکر آئے گا
خوب گونجے گا نام مغنی کا

ان کے استاد شاہ اسماعیل
خود کریں احترام مغنی کا

جام مغنی کبھی نا خالی ہو
نام قائم دوام مغنی کا

جو بھی اردو پہ جان دیتا ہے
اس کو پہنچے سلام مغنی کا

خود یہ رضوان نے خبر دی ہے
باغ جنت مقام مغنی کا

یاں بھی اپنی مثال تھے وہ جمالؔ
واں بھی اونچا مقام مغنی کا

تبصرے بند ہیں۔