ملیشیائی حکومت کا جرءت مندانہ فیصلہ !

محمد وسیم

 ہندوستان کے شہر مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے عظیم داعی اور مبلغِ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف سازشیں کر کے ہندوستانی میڈیا ، حکومت ، خفیہ ایجنسیاں اور متعصب مسلم جماعتیں ان کو دہشت گرد ثابت کرنے میں لگی ہوئی ہیں – جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائک کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے- اور نہ ہی کوئی ان کے خلاف اب تک ثبوت پیش کر سکا ہے- دنیا حیران ہے کہ ایک پرامن شخص دہشت گرد کیسے ہو سکتا ہے- ہندوستانی مسلمانوں کی بعض جماعتوں پر ماتم کرنے کو دل چاہتا ہے کہ وہ نظریاتی اختلاف کی وجہ سے ڈاکٹر ذاکر نائک کو دہشت گرد سمجھتی ہیں – ایسی جماعتوں کو اپنے کردار و عمل اور بیان پر نظر ثانی کر کے صحیح فکر پیش کرنے کی ضرورت ہے- سچ یہ ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائک نہ صرف عالمِ اسلام بلکہ انصاف پسند کافروں کے نزدیک بهی ایک مذہبی اور پرامن شخصیت ہیں

ملیشیائی حکومت ڈاکٹر ذاکر نائک کی حمایت میں کهل کر سامنے آ گئی ہے- ملیشیائی حکومت ڈاکٹر ذاکر نائک کیلئے ڈھال بن گئی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے حوالگی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائک کو ملیشیا میں 5 سال تک قیام کا خصوصی پرمٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس طرح ہندوستانی پاسپورٹ منسوخ ہونے کی صورت میں بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 سال تک ملیشیا میں آزادانہ قیام کر سکیں گے- وہاں کی مقامی میڈیا کے مطابق ملیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ ہندوستان ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف ثبوت مہیا کرے کہ وہ شدت پسندی پھیلانے میں مصروف ہیں ، تفتیش ہم خود کریں گے

ڈاکٹر ذاکر نائک سے متعلق ہندوستان کے مختلف اخبارات میں خبر چھپتی رہتی ہے- اخبارات بڑی بے شرمی سے ان کو متنازع مبلغ لکھتے ہیں – اور دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں – کوالالمپور میں ایک پریس کانفرنس میں ڈاکٹر ذاکر نائک کا کہنا تھا کہ اگر این آئی اے مجھ سے تفتیش کرنا چاہتی ہے تو وہ خود یہاں آ جائے- کیوں کہ ان ایجنسیوں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا- اس طرح کی مثالیں موجود ہیں کہ ماضی میں مسلم نوجوانوں کو جیل میں قید کیا گیا مگر کئی سالوں کے بعد وہ بے قصور نکلے- غرض کہ ہندوستان کی طرف سے ڈاکٹر ذاکر نائک کے پاسپورٹ کی منسوخی کے بعد بھی وہ ملیشیا میں 5 سال تک آزادانہ قیام کر سکیں گے

قارئینِ کرام ! جهوٹی میڈیا ، باطل حکومت ، دو ٹکے کے اخبارات ، مفاد پرست مسلم تنظیمیں اور متعصب مسلم جماعتوں کے شور مچانے سے ڈاکٹر ذاکر نائک دہشت گرد نہیں ہو جائیں گے- ان کی تقریریں آج بھی ویڈیوز کی شکل میں YouTube پر موجود ہیں – جس میں وہ اسلام کی تعلیمات کو پرامن طریقے سے عام کر رہے ہیں – آخر میں ڈاکٹر ذاکر نائک کی حمایت کرنے اور تحفظ فراہم کرنے پر ہم ملیشیائی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں – اور ڈاکٹر ذاکر نائک کے ملیشیا میں قیام کو یقینی بنانے پر ملیشیائی حکومت کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ..

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔