پروفیسر اسلم جمشید پوری ’ستارۂ اردو‘ کے اعزازسے نوازے گئے

معروف افسا نہ نگار، فکشن نا قد اور صدر شعبۂ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی پرو فیسر اسلم جمشید پوری جو اردو انجمن برلن، جرمنی کی دعوت پر 29جون کوجرمنی کے لیے روا نہ ہوئے تھے۔ آج مورخۂ6؍جولائی کو خیریت کے ساتھ واپس ہندوستان تشریف لے آ ئے ہیں۔ ان کا یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے۔ اس دورے کے دوران انہوں نے اردو انجمن برلن کے سالا نہ جلسے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شر کت کی۔ واضح ہو کہ یہ انجمن گذشتہ40؍ برسوں سے جرمن میں اردو زبان و ادب کے فروغ اور بقا کے لیے سر گرم عمل ہے۔ محترم عارف نقوی کے زیر سر پرستی، انجمن نے پو ری اردو دنیا میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کرلی ہے۔ انجمن سالانہ ایک بین الاقوامی پروگرام منعقد کرتی ہے جس میں یو روپ کے علاوہ ہندو پاک کے اہم اسکالرز کو مدعو کیا جاتا ہے۔

امسال انجمن نے اپنے سالانہ جلسے میں شرکت کے لیے پرو فیسر اسلم جمشید پو ری کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا تھا۔ انجمن نے اس جلسے میں انہیں ’’ستارۂ اردو ‘‘کے اعزاز سے نوازا۔ اس کے تحت ٹرا فی اور سرٹیفکٹ پیش کیا گیا۔ دورۂ جرمنی کے دوران ان کے اعزاز میں ایک مشاعرے اور شام افسا نہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مشاعرے کی صدارت پروفیسر اسلم جمشید پوری اور شام افسا نہ کی صدارت عارف نقوی نے کی۔

اس کے علاوہ پروفیسر اسلم جمشید پوری نے مختلف مو ضوعات پر لیکچر پیش کیے۔ جس میں ہم بولڈ یونیورسٹی، برلن کے شعبۂ سائو تھ ایشین لنگویجز میں دیا گیا خطبہ خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ خطبے کا عنوان’’اردو ہندی ادب کل آج اور کل‘‘ تھا جومذکو رہ شعبے کے اردو اور ہندی کے طلبا کو مشترکہ طور پر دیا گیا تھا جسے خوب سرا ہا گیا۔

دورۂ جرمنی سے واپسی پر ڈاکٹر شاداب علیم، ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر ارشاد سیانوی اور سعید احمد سہارنپوری سمیت اردو دوستوں نے مبارک باد پیش کی۔

تبصرے بند ہیں۔