ڈاکٹر م۔ ق۔ سلیم کو کارنامہ حیات ایوارڈ

محسن خان

احمدعلی میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے مولاناابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر حیدرآباد کی نامور ادبی شخصیت، محقق، نقاد، بچوں کے ادیب وماہر تعلیم ڈاکٹر م ق سلیم صدر شعبہ اردو شاداں کالج کو ان کی سماجی‘ ملی‘ ادبی وتعلیمی خدمات کے صلہ میں کارنامہ حیات ایوارڈ سے نوازاگیا۔

 یہ تقریب سالارملت آڈیٹوریم اردو مسکن خلوت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ان کی شال پوشی اور مومنٹو پیش کیاگیا۔ اس سے قبل م ق سلیم کوبہترین صدر مدرس‘ بہترین استاد کے علاوہ ساہتیہ اکیڈیمی وانجمن ترقی اردو مالیگائوں سے ’’مخدوم محی الدین ایوارڈ‘‘ بزم علم وادب سے علمبردار ایوارڈ‘ بابائے مراسلہ نگار ایوارڈ‘ پونہ سے اعظم ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے بچوں کے ادیب کے علاوہ اردواکیڈیمی آندھراپردیش ‘مغربی بنگال اردواکیڈیمی کی جانب سے ادبی ایوارڈس سے نوازاگیا۔

ان کی24کتابیں منظرعام پرآچکی ہیں جن میں آسان اردوقواعد کے 24ایڈیشنس شائع ہوئے ہیں۔ ایوارڈ ملنے پر اساتذہ‘اسٹاف شاداں کالج‘ حیدرآباد کے ادبی شخصیات ودیگر نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

تبصرے بند ہیں۔