گئوماتا کے دہشت گرد فرزند بے نقاب

ٹائمز ناؤاورانڈیا ٹوڈے ہیڈلائن کا اسٹنگ آپریشن

عـبـدالـعـزیز

        ٹی وی چینل ٹائمز ناؤگزشتہ ایک سال سے سنگھ پریوارکی حمایت میں رطب اللسان تھااچانک گائے کے دہشت گردوں کا اسٹنگ آپریشن انڈیاٹوڈے ہیڈلائن نے جب دنیاشروع کیاتوٹائمز ناؤکوبھی اسٹنگ آپریشن کی سوجھی اس نے گجرات، کرناٹک، راجستھان کے گائے پرستوں کوبالکل بے نقاب کردیا۔ وشوہندوپریشداوربجرنگ دل کے کئی عہدیداروں سے انٹرویولیا، جس میں تقریباً سبھی عہدیداروں نے ایک زبان ہوکرکہاکہ وہ گائے کی محبت میں سب کچھ کرسکتے ہیں، لوگوں کی جان لے سکتے ہیں، انھیں حیران اورپریشان کرسکتے ہیں جب ان سے پوچھاگیاکہ قانون کوتوڑکرآپ ایسا کرنے کے لئے کیوں آمادہ ہیں یابرسرپیکارہیں اس پران کاجواب تھاکہ گاؤماتا قانون اورآئین سے بڑھ کرہیں۔ تقریباً سبھی عہدیداروں نے بی جے پی، آرایس ایس اوربی جے پی حکومتوں بشمول مرکزی حکومت کی مدد اورحمایت کابھی کھلم کھلااظہارکیا۔

        ٹائمز ناؤکے نامہ نگارنے پروین توگاڑیا سے بھی انٹرویو لینے کی کوشش کی مگروہ کیمرہ کے سامنے اپنی اکڑکوپیش کرنے کے بجائے اِدھراُدھرکی باتیں کرنے لگے۔ اپنی تنظیم وشوہندوپریشدکی ظالمانہ حرکتوں پرکچھ کہنے یابولنے سے انکارکردیا۔

        انڈیا ٹوڈے ہیڈلائن نے دوقسطوں میں پنجاب میں گائے کے ٹھیکیدارگائے کی خریدوفروخت کرنے والوں کوکس طرح جبروظلم کرتے ہیں اورپولس ان پرروک لگانے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، اپنے اسکرین پرپیش کیا۔ پنجاب میں بی جے پی اکالی دل کی حکومت میں شامل ہے اس لئے حکومت سنگھ پریوارکی بدمعاشیوں کونہ صرف نظراندازکررہی ہے بلکہ ان کی مجرمانہ حرکتوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں کوئی کمی نہیں کرتی  جس کی وجہ سے پنجاب میں گائیں بغیرچارہ کے روزانہ دوتین سوکی تعدادمیں مررہی ہیں۔ اس سے بری حالت راجستھان کی ہے جہاں لگ بھگ پانچ سوگائیں روزانہ مرتی ہیں، سڑجاتی ہیں مگرانھیں کوئی اُٹھاتا نہیں، حکومت اپنی لاچاری کامظاہرہ کررہی ہے ہریانہ کی حالت بھی پنجاب اورراجستھان سے ملتی جلتی ہے۔

        اب جبکہ دنیانے ٹی وی نیوزچینلوں کے اسٹنگ آپریشن کودیکھاجس میں گاؤماتاکے دہشت پسندوں نے صاف صاف اپنی دہشت پسندی کااعلان واظہارکیا اورقانون کوہاتھ میں لینے کوایک معمولی بات بتایااورگائے کے لئے لوگوں کی جان لیناحق بجانب ٹھیرایا۔ ایک دلت لیڈرنے کہااوربالکل سچ کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت اورسنگھ پریواری کی آر ایس ایس، بجرنگ دل اوروشوہندوپریشددہشت گردتنظیمیں ہیں بغیرحکومت کی مددسے یہ تنظیمیں دہشت گردی کرنے اوردہشت پھیلانے کاکام انجام نہیں دے سکتی ہیں۔

        مہاراشٹرپولس کے سابق آئی جی ایس ایم مشرف نے اپنی کتاب میں حقائق کی روشنی میں ثبوتوں کے ساتھ لکھاہے اورمتعدد مقامات پرتقریریں بھی کی ہیں کہ آرایس ایس ہندوستان کی سب سے بڑی اورخطرناک دہشت گردتنظیم ہے ابھی تک ان کوکسی نے اس بات پرچیلنج کرنے کی جرأت نہیں کی ہے۔ ضرورت ہے کہ دومشہورانگریزی چینلوں کی اسٹنگ کی بنیادپرعدالتوں میں گائے ماتاکے دہشت گردوں پرمقدمہ دائرکیاجائے تاکہ عدلیہ کابھی رجحان سمجھ میں آجائے کہ وہ گائے کے نام پردہشت گردی کرنے والوں اوردہشت پھیلانے والوں کی نکیل کس سکتی ہے یا نہیں۔ نیچے کی عدالتوں میں ہوسکتاہے گائے پرستوں کوریلیف مل جائے مگرسپریم کورٹ میں دہشت گردوں کی نکیل کسی جاسکتی ہے۔ مسلم تنظیموں کواس طرح خاص طورپرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ دیگرسرکاری تنظیموں کی توجہ مبذول کرانے کی ضرورت ہے۔ دنیا بھرمیں کوئی دہشت گردتنظیم ایسی نہیں جوکھلے عام دہشت گردی کرنے کے جرم کوکھلے عام قبول کرتی ہواوردنیا میں ایسی حکومتیں بھی نہیں ہیں جوکھلے عام دہشت گردی کرنے والوں کی گرفت کرنے کے بجائے تائیدوحمایت کرتی ہوں۔ جس ملک میں ایسی لاقانونیت کی حکومت حوصلہ افزائی کررہی ہواس ملک کاخداہی حافظ ہے۔

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔