یاد رفتگاں: بیاد محمد رفیع

احمد علی برقیؔ اعظمی

زباں پر ہے نامِ محمدرفیع
درخشاں ہے کامِ محمد رفیع

اُنھیں اپنے فن پر تھا حاصل عبور
ہے ارفع مقامِ محمد رفیع

ہے اظہر من الشمس ان کا ہُنر
نہ بھولے گی شامِ محمد رفیع

دلوں پر سبھی کے تھے وہ حکمراں
تھا دلکش پیامِ محمد رفیع

جو ہے فلمی دنیا کا جاہ و حشم
نہ ہو کیوں بنامِ محمد رفیع

تھے سرشار سب اس سے پیر و جواں

تھا لبریز جامِ محمد رفیع

ملے خلد میں ان کو ابدی سکوں
رہے احترامِ محمد رفیع

جیو اور جینے دو برقیؔ ہمیں
یہی ہے پیامِ محمد رفیع

تبصرے بند ہیں۔