یاد رفتگاں بیاد پیغام آفاقی مرحوم

یاد رفتگاں بیاد بیدار مغز اردو فکشن نگار و سخنور پیغام آفاقی مرحوم
تاریخ وفات: 20 اگست 2016

احمد علی برقی اعظمی

ہیں سبھی پیغام آفاقی کے غم میں سوگوار
زیبِ تاریخ ادب ہیں جن کے ادبی شاہکار

اردو فکشن میں تھی ان کی ذات فخر روزگار
تھے ’’پلیتہ‘‘ اور ’’مکاں‘‘ ناول کے وہ تخلیق کار

ان کے سینے میں دھڑکتا تھا دلِ درد آشنا
ان کے افسانے ہیں عصری کرب کے آئینہ دار

ان کے افسانوں کا مجموعہ بنامِ ’’مافیا‘‘
ندرتِ فکر و نظر کرتا ہے ان کی آشکار

ان کا نظم و نثر میں تھا منفرد طرزِ بیاں
شعری مجموعہ ’’درندہ بھی ہے ان کا شاہکار

ضوفشاں ہیں ان کی تخلیقات مثلِ ماہتاب
بحر ذخارِ ادب کی تھے وہ دُرِ شاہوار

عہدِ حاضر کے تھے برقی وہ ادیبِ زندہ دل
جن کے ہیں مداح اقصائے جہاں میں بیشمار

تبصرے بند ہیں۔